اصلاح انقلاب امت - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
سے اس کی آمد و رفت، بودو باش اس قدر کم کرادی کہ قریب قریب منقطع کے کردی، تاکہ وہ احتمال کلیتاً مدفوع ومسدود (ختم اور بند) ہوجائے، نیز میں اس اَمر کو خود اپنی مصلحت کے خلاف سمجھتا تھا، کہ میرازمانہ ان باتوں کانہیں رہا، آزادی کے بعد پابندی سخت امر ہے، اور منکوحۂ اولیٰ کی مصلحت کے خلاف بھی سمجھتا تھا کہ ان کی سخت دل شکنی ودل آزاری بھی ہوگی، اور اس منکوحۂ ثانیہ کی مصلحت کے خلاف بھی سمجھتا تھا کہ اس کی عمر کو ضائع کرنا ہے، اسی طرح ایک زمانہ گزر گیا، اس اثنا میں ایک ذاکر صالح کو مکشوف(کشف) ہوا کہ احقر کے گھر حضرت عائشہؓ آنے والی ہیں، انھوں نے مجھ سے کہا، میرا ذہن معاً اس طرف منتقل ہوا، اس مناسبت سے کہ جب حضورﷺ نے حضرت عائشہ ؓ سے نکاح کیا، حضورﷺ کا سن شریف پچاس سے زیادہ تھا اور حضرت عائشہ ؓ بہت کم عمر تھیں، وہی قصہ یہاں ہے، مگر میں نے اس کی طرف زیادہ توجہ نہیں دی۔ پھر میرے ایک دوست نے ایک بہت بڑے شیخِ کامل کو جواس وقت افادئہ خلائق (مخلوق کو فائدہ پہنچانے) میں مشغول ہیں، خواب میں دیکھا کہ وہ میری آمدنی کی تقسیم کا ایک خاص طریقہ بتلارہے ہیں کہ جس طرح گاہ گاہ میرے ذہن میں بطورِ احتمال خطور کیا کرتا تھا کہ اگر ایسا اَمر ہوا تو آمدنی کو اس طرح تقسیم کیا کروں گا، اور میں نے اس کا کسی سے ذکر بھی نہیں کیا تھا، تو خواب میں وہی طریقہ یا اس کے قریب قریب (۔ّمدت گزرنے سے اچھی طرح یاد نہیں) وہ بزرگ بتلارہے ہیں، اُن دوست نے جو عالم ہیں، مجھ سے ذکر کیا، میں اس سے بھی وہی واقعہ سمجھا، مگر باوجود ان سب منامات و مکاشفاتِ ۔ُصلحا(نیک لوگوں کے خواب اور کشف) کے میں نے اس قصے کو اپنے دل میں زیادہ جگہ نہیں دی، اور اس کی مدافعت (روک تھام) کی کوشش کی، یہاں تک کہ اس رمضان ۱۳۳۴ھ کے نصف کے بعد پھر میں نے خواب دیکھا کہ خوابِ اوّل سے زیادہ مؤثر (اثروالے) عنوان سے مجھ کو اس طرف متوجہ کیا جاتاہے اور اس کے ساتھ ہی یہ بھی کہا جاتاہے کہ منکوحۂ اولیٰ سے ڈرلگتاہے۔ اس خواب کے بعد طبیعت میں وہی تقاضا جو مٹادیا گیا تھا یا دبا دیا گیاتھا، پہلے سے بہت زیادہ قوت کے ساتھ پیدا ہوا، اور وہ اپنی قوت سے ایسا غالب آیا کہ میں اس کی مخالفت نہ کرسکا، اور سب مصالح وموانع (مصلحتیں اور رُکاوٹیں) مغلوب ہوگئے، یہاں تک کہ میں نے ایک عزیز کو اس پیام لے جانے کے واسطے تجویز کیا اور ان سے ذکر کیا، اُنھوں نے ایک بڑے شیخ کا جوکہ ظاہری وباطنی افادے میں بفضلہ تعالیٰ مشغول ہیں، نام لیا کہ اُنھوں نے مجھ سے تصریحاً فرمایا تھا کہ ایسا ہوجانا بہتر ہے، مگر لحاظ اس کے اظہار سے مانع رہا تھا، اس کو ظاہر کردیا۔ چوںکہ اہل اللہ کے قلب میں بہ وجہ نورانیت ہونے کے اکثر امرِ صواب وارد ہوتا ہے، اس سے کسی قدر اپنے خوابوں کا اور دوسرے ۔ُصلحا کے مکاشفات وغیرہا کا محض