آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
میں اگر زیادہ دیر لگے تو دور والے حمامات میں جانا اسلئے درست ہو گا کہ جلدی سے فارغ ہو کر مسجد میں پہنچ جائے گا ۔ واللہ تعالی اعلم سحری کھا نے کے لئے ہو ٹل جا نا سوال: ایک معتکف ہے جس کے لئے سحری اور رات کا کھا نا سا حات حرم تک لانے والا کوئی نہیں تو کیا وہ کھا نے کیلئے ہو ٹل جا سکتا ہے ؟ الجواب حامداًومصلیاًومسلماً: صورت مسئولہ میں اس کے لئے ہوٹل جاکر کھا نا جائز ہے ، لیکن کھا نے کے بعد فورا واپس آ جائے ، اور ایسے ہوٹل کی مرغی نہ کھا ئے جہا ں برازیل کی مرغی پکاتے ہیں ، سبزی یا دال کھاکر گذارا کر لے ۔ {چھٹاباب شب قدر } فضائل شب قدر اللہ تعالی کا ارشادہے :إناانزلناہ فی لیلۃ القدر ٭و ما ادراک ما لیلۃ القدر٭ لیلۃ القدر خیرمن الف شہر٭ تنزل الملائکۃ و الروح فیہا باذن ربہم من کل امر٭ سلام ہی حتی مطلع الفجر٭ فرمایا رحمۃللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ بلاشبہ یہ مہینہ آچکا ہے اس میں ایک رات ہے (شب قدر )جو عبادت کی قدرو قیمت کے اعتبار سے ہزار مہینوں سے بہتر ہے ۔جو اس رات سے محروم ہوگیا ۔وہ تمام خیر سے محروم ہوگیا۔اور اس شب کی خیر سے وہی محروم ہوگا جو پورا پورا محروم ہو۔ تشریح: رمضان المبارک کا پورا مہینہ آخرت کی دولت کمانے کا ہے پھر اس ماہ میں اخیر عشرہ اور بھی زیادہ محنت اور کوشش سے عبادت میں لگنے کا ہے ۔ اس عشرہ میں شب قدر ہو تی ہے جو بڑی بابرکت رات ہے ‘ قرآ ن مجید میں ارشاد فرمایا لیلۃ القدر خیر من الف شہر یعنی شب قدر ہزار مہینے سے بہتر ہے‘ ہزار مہینے کے ۸۳ سال اور چار مہینے ہوتے ہیں اور شب قدر ہزار ماہ سے کتنی زیادہ بہتر ہے اس کا علم اللہ ہی کو ہے ‘ مومن بندوں کے لئے شب قدر بہت ہی خیروبرکت کی چیز ہے ‘ ایک رات جاگ کر عبادت کرلیں اور ہزار مہینے سے زیادہ عبادت کرنے کا ثواب پالیں ‘ اس سے بڑھ کر اور کیا چاہئے ‘ اسی لئے تو حدیث شریف میں فرمایا ‘ من حرمہا فقد حرم الخیر کلہ یعنی جوشخص شب قدر سے محروم ہو گیا (گویا) پوری بھلائی سے محروم ہو گیا اور اس کی بھلائی سے وہی محروم ہو تا ہے جو کامل محروم ہو ۔ مطلب یہ ہے کہ چند گھنٹے کی رات ہوتی ہے ۔ اور اس میں عبادت کرلینے سے ہزار مہینے سے زیادہ عبادت کرنے کا ثواب ملتاہے ۔ چند گھنٹے بیدار رہ کر نفس کو