آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
المنزل ودواب الرکوب وکتب العلم لأہلہا ،، اہ الدر المختار :۲؍۲۶۲،کتاب الزکوۃ) (فتاوی محمودیہ ج؍۹) گھڑی کی زکوۃ سوال: ہاتھ کی گھڑی اور گھر میں الارم گھڑی کی زکوۃ نکالی جائے گی یانہیں ؟ الجواب حامداً ومصلیاً ومسلماً : اگرگھڑی چاندی سونے کی نہیں اور تجارت کے لئے بھی نہیں تو اس کی زکوۃ نہیں - ( فلیس فی دور السکنی ۔۔۔وسلاح استعمال زکوۃ۔۔وکذا کتب العلم إن کان من أہلہ وآلات المحترفین ، ہذا فی الآلات التی ینتفع بنفسہا ولا یبقی أثرہا فی المعمول ،، الفتاوی العالمگیریۃ ، کتاب الزکوۃ :۱؍۱۷۲) ۔ (فتاوی محمودیہ ج؍۹) ۔ محصول چنگی سے بچنے والے کو گرفتار کر واکر حاصل کردہ انعام پر زکوۃ کا حکم سوال: ایک اسلامی ریاست میں منجملہ دیگر قوانین ایک یہ بھی ہے کہ جو شخص اپنا محصول مال بلا ادائے محصول سرکاری خفیۃ لیجاتا ہو ا گرفتار کیا جائے گا اُس کا کل مال نیلام کرکے نصف گرفتار کنندہ کو دیکر مابقی سرکا ر اپنے خزانہ میں داخل کرلے گی ، چنانچہ ایک شخص نے ایک ہندوں کا مال گرفتار کرکے اسی قسم کا انعام حاصل کیا اور رقم انعام میں سے کچھ اپنے صرف کے لئے رکھی اور کچھ کسی کو قرض دیدی ، مگر مقروض نے یہ کہکر روپیہ لیا ہے کہ میں اس سے ایک مکان خریدوںگا ، اور اس کا کرایہ ما ہ بماہ تم کو دیتا رہوں گا ، مکان کا بیع نامہ اپنے ہی نام کرایا اور مقروض سے صرف زبانی اقرار کیا اب اس میں چندامور دریافت طلب ہیں ۔ (۱) اُ س ہندو نے جوکہ ذمی ہے تمام قوانین کے ساتھ اُس قانون کی پابندی کا بھی عہد کیا ہے تو کیا امام المسلمین کو ذمی سے اس قسم کا عہد لینا جائزنہیں ؟ (۲) اگر یہ قانون ذمی کے حق میں بھی غیر نافذ اور ناجائز ہے تو گرفتار کنندہ کا انعام حکم غاصب میں ہے یا نہیں ؟ (۳) اگر حکم غصب میں ہے تو واجب الرد ہوگا ۔ (۴) اگر رد نہ کرے تو زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں۔ (۵) مقروض کو رقم قرض کسے واپس کرنا چاہیئے مقروض کو یا اُس ہندو کو جس کا یہ مال ہے ؟ (۶) مقروض ادا نہ کرے تو مقروض کو خود بھی اصل مالک پر رد کا قصد نہیں