آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
وقفہ میں کوئی کلمہ التحیات کا بھی زبان سے نہیں نکالا، اس وقفہ سے سجدہ سہو لازم نہیں ہوگا۔ سوال: (۴)اگر پہلی اور تیسری رکعت میں سہوً ا کھڑا ہو جاوے اور تو کتنے وقفہ سے سجدہ سہو لازم ہوگا۔ سوال: (۵)جلسہ استراحت کرنے سے سجدہ سہو لازم ہوگا یا نہیں ۔ الجواب حامداًومصلیاً ومسلماً:(۱)اس صورت میں نماز ہوگئی اور اعادہ کی ضرورت نہ تھی اور سجدہ سہو بھی لازم نہیں ہوا کیونکہ ایک رکعت کے بعد اگر کسی قد ربیٹھ کر کھڑا ہوجاوے تو اس کو بھی فقہاء نے جائز لکھا ہے چہ جائے کہ محض ارادہ بیٹھنے کا کیا ہو اور پورے طور پر بیٹھا بھی نہ ہو کہ کھڑا ہوگیا تو اس صورت میں نہ سجدہ سہو لازم ہے نہ اعادہ نماز کی ضرورت ہے ۔ شامی میں ہے ۔ ھذا اذا کانت القعدۃ طویلۃ اما الجلسۃ الخفیفۃ التی استحبھا الشافعی فترکھا غیر واجب عند نابل ھو الا فضل الخ۔(۱) (۲) اس سے سجدہ سہو نہیں آتا ۔ (۲) (۳)اس قدر وقفہ سے سجدہ سہو لازم نہ ہوگا۔ (۳) (۴)طویل قعدہ سے سجدہ سہو لازم آتا ہے جیسے بقدر التحیات پڑھنے کے مثلا ً یا اس کے قریب ہو باقی جلسہ خفیفہ سے سجدہ سہو لازم نہیں آتا۔ (۴) (۵)اس سے سجدہ سہو لازم نہ آوے گا ۔ (۵) فقط۔ (۱)ردالمحتار باب صفۃ الصلاۃ قبیل مطلب مہم فی تحقیق متا بعۃ الا مام ج ۱ ص ۴۳۸۔ط۔س۔ج۱ص۴۶۹ (۲)ایضاً۔۔ط۔س۔ج۲ص۴۶۹ (۳)ایضاً۔۔ط۔س۔ج۲ص۴۶۹ (۴)وکذا القعدۃ فی اخر الرکعۃ الاولی ٰ والثالثۃ فیجب ترکھا ویلزم من فعلھا ایضا ً تاخیر القیام الی الثانیۃ او الرابعۃ عن محلۃ وھذا اذا کانت القعدۃ طویلۃ اما الجلسۃ الخفیفۃ التی استحبھا الشافعی رحمۃ اﷲ علیہ فتر کھا غیر واجب عند نابل ھو الافضل کما سیا تی (ردالمحتار باب صفۃ الصلوٰۃ قبیل مطلب مہم فی تحقیق متابعۃ الا مام ج ۱ ص ۴۳۸۔ط۔س۔ج۱ص۴۶۹) ۔ (۵)ایضاً ۔ (فتاوی دار العلوم دیوبندج۴؍۲۷۶-۲۷۸ ) نماز تراویح میں تجوید کے ساتھ قرآن کریم پڑھنے کی اہمیت سوال :دیکھا گیا ہے کہ بہت سے حفاظ کرام نماز تراویح میں بہت جلدی جلدی قرآن پاک پڑھتے ہیں اس کا کیا حکم ہے ؟ الجواب حامداً ومصلیا َ و مسلماً : قراء ت کے تین مراتب ہیں ۱۔ترتیل :یعنی خوب ٹھیر ٹھیر کر تلاوت کرنا۔