آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
الجواب حامداً ومصلّیاً ومسلّماً : قرض چھوڑ کر رہائش کا مکان اور کا شتکاری کی زمین کے علاوہ دوسری زمین اور مکان کا مالک ہو یا ’’حاجت اصلیہ‘‘ کے علاوہ سامان اور جائداد ہو۔ جس کی قیمت بقدر نصاب ہوتو صدقۂ فطر واجب ہوجائے گا ۔ اور اس کے لئے صدقہ فطر اور زکوٰۃ لینا جائز نہیں ۔رہائشی مکان اور کاشتکاری زمین داخل نصاب نہیں ۔(۲)۔فقط واﷲ اعلم بالصواب ۔ (فتاوی رحیمیہ ج۷؍ ص ۱۹۴) افریقہ وغیرہ بیرون ممالک والوں کا فطرہ یہاں پر کس گیہوں سے ادا کیا جائے سوال:بیرون ممالک کے باشندے اپنے خویش و اقارب پر فطرہ کی ادائیگی کے لئے لکھتے ہیں کہ ہماری طرف سے اتنے فطرے ادا کریں ۔ احتیاطاً چار سیر گیہوں یا اس کی قیمت دی جاتی ہے اب دریافت طلب بات یہ ہے کہ ان کے فطرے کی قیمت یہاں پر کس قیمت سے اد ا کی جائے ۔ یہاںکی قیمت سے یا وہاں کی قیمت سے ؟ الجواب حامداً ومصلّیاً ومسلّماً : ان کے فطرے عمدہ قسم کے گیہوں بنگالی وزن پونے دو سیر سے ادا کرے یا وہاں کے حساب سے گیہوں کی قیمت دی جائے۔ اگر یہاں کے گیہوں کی قیمت زیادہ ہوتی ہوتو یہاں کے حساب سے ادا کرے ۔ بہتر یہی ہے کہ گیہوں دے وے اور قیمت دے تو وہ قیمت لگائے جس میں صدقہ لینے والے غریبوں کا فائدہ ہو۔فقط واﷲ تعالیٰ اعلم بالصواب ۔ (فتاوی رحیمیہ ج۷؍ ص ۱۹۵) حیلہ کر کے فطرہ کی رقم سے مدرسہ کے لئے زمین خریدنا سوال:’’ بر منگھم مسجد ٹرسٹ‘‘ مسجد سے ملحقہ زمین پر بچوں کے لئے دینی مدرسہ بنانا چاہتا ہے ، یہاں پر اس وقت بچوں کی دینی تعلیم کے لئے کوئی معقول انتظام نہیں ہے اور اگر صورت حال یہی رہی تو بیچاری آئندہ نسل کی دین سے وابستگی ایک موہوم امید ہے جس کے پورا ہونے کی واقعات کی دنیا میں کوئی امید نہیں ہے ، ہمارے پاس روپے کی کمی ایک دیرینہ شکایت ہے ، لیکن صدقۂ فطر کی مد میں کچھ رقم پڑی ہوئی ہے ، آپ سے استفسار ہے کہ کیا یہ رقم اس زمین کی خریدار میں استعمال کی جاسکتی ہے ؟ بینوا توجروا۔(از انگلینڈ) الجواب حامداً ومصلّیاً ومسلّماً : صدقۂ فطر کا حکم یہ ہے کہ عید کے دن عید کی نماز سے پہلے اد اکیا جائے ، اس سے پہلے بھی ادا کرنا درست ہے ، اگر کسی نے ادا نہ کیا توجلد ادا کرنے کی فکر کرے ،اگر ادائیگی میںتاخیرکی تو تاخیر کرنے کی وجہ سے صدقہ فطر ساقط اور معاف نہیں ہوتا۔ اس حکم کے باوجود آپ