آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ٹوٹے گا۔ قولہ الخروج انفصال قدمیہ (طحطاوی ص۷۵) ۲۔ اوقات نماز میں جب تک چراغ جلنے کا عرف ہو جلاسکتا ہے۔اور اسکے بعد تیل دینے والوںکی اجازت سے جلا سکتا ہے۔ ۳۔ مسجد میں دیا سلائی جلانے کو فتاویٰ رشیدیہ ص۱۱۳ج۲ میں حرام لکھا ہے۔ اگر بدبو دار نہ ہوتو مضائقہ نہیں۔(فتاویٰ رشیدیہ ص۶) ۴۔ زیادہ دقت کی حالت میں جاسکتا ہے جب کہ تحمل نہ ہو۔ ۵۔ چٹائی پر اگر غبار ہوتو اس پر تیمم درست ہے۔دیوار مسجد سے بعض فقہاء نے مکروہ لکھا ہے۔ ۶۔ غروب آفتاب سے کچھ پہلے اعتکاف کی جگہ آجانا چاہئے کیونکہ عین غروب کے وقت مہینہ ختم ہونے پر اعتکاف ختم ہوجائے گا۔پس اگر کوئی ۲۰تاریخ کو بعد غروب بنیت اعتکا ف مسجد میں آیا ۔تو جس قدر دیر کرکے آیا ہے اتنا وقت ایک عشرہ میں سے کم ہوجائے گا اور ایک عشرے کا اعتکاف مسنون ہے۔ فقط واللہ اعلم ( فتاویٰ محمودج۱۰؍۲۶۲سے۲۶۶تک) معتکف کا وعظ سننے کے لئے جامع مسجد میں دیر تک ٹھہرنا سوال: کیا زید کو وعظ سننے کی غرض سے جامع مسجد میں کچھ دیر ٹھہرنا جائز ہے؟ الجواب حامداًومصلیاًومسلماً: مکروہ ہے اور بہتر یہ کہ بعد فراغ عن السنن البعدیۃ مسجد میں چلا آوے۔ (امدادالاحکام ج۲؍۱۴۸) سوال: اگر معتکف نے اعتکاف کرتے وقت یہ نیت کرلی تھی کہ جمعہ پڑھنے کے لئے دور والی جامع مسجد میں جایا کرونگا اور وعظ سننے بھی جایا کرونگا تو کیا حکم ہے؟ الجواب حامداًومصلیاًومسلماً: اگر نیت کرلی ہوتو پھرمسجد بعید میں جمعہ پڑھنے اور وعظ کے لئے ٹھہرنے میں کوئی مضائقہ نہیں۔ (امدادالاحکام ج۲؍۱۴۹) اعتکاف کے لئے شہر یا شرائط جمعہ پایا جانا ضروری نہیں سوال: جس گائوں میں جمعہ کے شرائط نہیں وہاں اعتکاف اخیر عشرہ میں علی الکفایہ موکدہ ہے یا نہیں ؟اگر موکدہ ہے تو جمعہ کی نماز کے لئے معتکف جس