آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
قصبہ میں جمعہ ہوتا ہے وہاں جاکرنماز جمعہ پڑھ سکتا ہے یا نہیں؟ موکدہ اعتکاف ساقط تو نہیں ہوگا۔ الجواب حامداًومصلیاًومسلماً: اعتکاف کے لئے شہر یا شرائط جمعہ کا پایا جانا ضروری نہیں بلکہ وہ ہر جگہ شہر ہو یا گائوں مسنون علی الکفایہ ہے البتہ مسجد ایسی ہو جس میں جماعت ہوتی ہوگائوں والے پر نہ جمعہ فرض ہے نہ سنت مؤکدہ، لہٰذا اسکو جمعہ کے لئے شہر میں آنا جائز نہیںاگر آئے گا تو اعتکاف فاسد ہوجائیگا۔ (فتاویٰ محمودیہ ج۱۰؍۲۴۱) دیہاتی معتکف کو نماز جمعہ کے لئے شہر جانا سوال: جس گائوں میں جمعہ کے شرائط نہیں وہاں اعتکاف اخیر عشرہ میں علی الکفایہ موکدہ ہے یا نہیں ؟اگر موکدہ ہے تو جمعہ کی نماز کے لئے معتکف جس قصبہ میں جمعہ ہوتا ہے وہاں جاکرنماز جمعہ پڑھ سکتا ہے یا نہیں؟ موکدہ اعتکاف ساقط تو نہیں ہوگا۔ الجواب حامداًومصلیاًومسلماً: اعتکاف کے لئے شہر یا شرائط جمعہ کا پایا جانا ضروری نہیں بلکہ وہ ہر جگہ شہر ہو یا گائوں مسنون علی الکفایہ ہے البتہ مسجد ایسی ہو جس میں جماعت ہوتی ہوگائوں والے پر نہ جمعہ فرض ہے نہ سنت مؤکدہ، لہٰذا اسکو جمعہ کے لئے شہر میں آنا جائز نہیںاگر آئے گا تو اعتکاف فاسد ہوجائیگا۔(فتاویٰ محمودیہ ج۱۰؍۲۴۱) حالت اعتکاف میں ورزش اور خط کا جواب تحریر کرنا سوال: جوشخص ورزش کرنے کا عادی ہے حالتِ اعتکاف میں کرسکتا ہے یا نہیں۔ الجواب حامداًومصلیاًومسلماً: باہر جانا جائز نہیں، اور مسجدوںمیں ورزش خلاف ادب ہے لہٰذا زمانہ اعتکاف میں اس کو ترک کردیں،اگر تکلیف نہ ہو اور اگر تکلیف زیادہ ہو ناقابلِ برداشت ہو تو بمجبوری خلوت کے وقت کرلیا کریں۔ (امدادالاحکام ص۱۵۰ج۲) اعتکاف میں والدین کی اجازت سوال: زید اس سال رمضان کے عشر ہ اخیرہ کا اعتکاف کرنا چاہتاہے لیکن اس کے والدین اس کو اجازت نہیں دیتے ۔ کہتے ہیں کہ ہمیں تمہاری خدمت کی ضرورت