آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
الجواب حامداً و مصلیاً ومسلماً:مرض الوفات کے روزوں کا فدیہ واجب نہیں۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم۔ (فتاوی محمودیہ ج۱۰؍۱۸۷) بیمار جوا سی بیماری میں مر گیا تو اس پر فدیہ ہے یا نہیں سوال:ایک شخص رمضان میں بیماری کی وجہ سے روزہ رکھنے سے معذور رہا اور بعد رمضان بھی چھ سات ماہ تک بیمار رہ کر فوت ہوگیا ۔ اس کے ذمہ ان روزوں کا فدیہ دینا واجب ہے یا نہیں ؟ الجواب حامداً و مصلیاً ومسلماً:اس کے ذمہ ان روزں کا فدیہ لازم نہیں ہوا ، کذافی الدر المختار وغیرہ فقط۔ واللہ اعلم۔ (فتاوی دار العلوم دیوبند ج ۶؍۴۷۷) بلا عذر اگر فدیہ دے اور روزہ نہ رکھے تو کیا حکم ہے سوال:ایک شخص بلا عذر شرعی کے رمضان شریف کے روزے نہیں رکھتا ۔ ایک مسکین کو روز مرہ کھانا کھلا دیتا ہے روزہ ساقط ہوتا ہے یا نہیں ۔ الجواب حامداً و مصلیاً ومسلماً:اس طریق سے روزہ اس کے ذمہ سے ساقط نہیں ہوتے اور آیۃ وعلی الذین یطیقو نہ فدیۃ طعام مسکین منسوخ ہے یا ماوّل ہے فقط۔ واللہ اعلم۔ (فتاوی دار العلوم دیوبند ج ۶؍۴۸۶) { نویں فصل} روزہ کے متفرق مسائل بچے کب سے روزہ رکھیں سوال: جب کہ بچوں کے ساتھ حکم نماز کا بعمر سات برس کے سکھلانے کا ہے اور دس برس کے بعد مارنے کا تو کیا روزہ کی نسبت بھی یہی حکم ہے۔ الجواب حامداً و مصلیاً ومسلماً:روزہ کی نسبت یہ حکم نہیں فقط۔واللہ تعالی أعلم(فتاوی رشیدیہ ص ۴۵۰ ) نصف نہار تک صوم و افطار کی نیت کر لینا ضروری ہے