آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
وہ سب کچھ لکھتا رہا،اور دیتے دل میں زکوۃ کی نیت بھی کر لی،اس صورت میں زکوۃ اداہوگی یانہیں ؟ الجواب حامداً ومصلّیاً ومسلّماً : مسکینوں اور غریبوں کو متفرق طور سے جوکچھ بہ نیت زکوۃدیا جائے جیساکہ آپ کرتے ہیں جائز ہے، اور زکوۃ اس میں ادا ہوجاتی ہے، لیکن لاوارث میت کے کفن میں جو کچھ صرف کیا گیا وہ زکوۃ میں محسوب نہ ہوگا وہ صدقہ نفلی رہے گا، زکوۃ میں زندہ فقیر کو مالک بناناشرط ہے۔ (فتاوی دار العلوم دیوبند ج۶؍۳۳۴۔ متفرق مسائل زکوۃ) بلا نیت جو رقم فقیروں کو دی گئی اس سے زکوۃ ادا ہوئی یانہیں ؟ سوال: ایک شخص صاحبِ زکوۃ نے کسی وقت بہ نیت ادا ادائے زکوۃ کوئی تعین رقم کا بلحاظ مالیت نہیں کیا اور اللہ پاک کے نام خیرات کافی مقدار سے دیتا رہا، لیکن کبھی نیتاً یا خیالاً زکوۃ کے نام سے نہیں دیا،اگرپچھلے سالوں کی زکوۃ ادانہیںہوئی توکیا یکمشت اداکرنا لازم ہے ، اور جب کہ گزشتہ سالوں کی مالیت بھی کم وبیش ہوتی رہی تواب کس معیار پر گذشتہ سالوں کی مقدار بہ ہئیت مجموعی مقررکی جائے ۔ الجواب حامداً ومصلّیاً ومسلّماً : جو رقوم بلا نیت زکوۃ خیرات کی گئی وہ زکوۃ میں محسوب نہیں ہوئی ،اور زکوۃ ۔۔۔۔۔ادانہیں ہوئی ،،گذشتہ تمام سالوں کی زکوۃ ادا کرنا لازم ہے، اور اندازہ ہر سال کا تقریبی جو کچھ غالب گمان میں ہو وہ قائم کرلینا چاہیئے ، اور بتدریج اداکرنا بھی اس زکوۃ کا درست ہے، یکمشت دینا لازم نہیں ۔ (فتاوی دار العلوم دیوبند ج۶؍۳۳۵۔ متفرق مسائل زکوۃ) بے نمازی کو زکوۃدینا کیسا ہے ؟ سوال: بے نمازی کو زکوۃ دینا جائز ہے یانہیں ؟ الجواب حامداً ومصلیاً ومسلماً: اگروہ بے نمازی محتاج ومصرف زکوۃ ہے تو دینا اس کو درست ہے ۔ (إنما الصدقات للفقراء ۔۔۔الخ) (فتاوی دار العلوم دیوبند ج۶ص ۲۰۵) عاقل نابالغ بچے کا اپنے لئے اور نابالغ بھائیوں کیلئے زکوۃ لینا جائز ہے سوال:کیا فرماتے ہیں علما ء دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک یتیم لڑکے کو