آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
بسم اللہ الرحمن الرحیم تمہید نحمدہ ونصلی ونسلم علی رسولہ الکریم۔ أما بعد: رمضان المبارک کا مہینہ پوری بنی نوع انسان کے لئے ایک نعمت عظمی ہے ، جومکمل رحمت اور برکت ہے اس کا ایک پل بھی غفلت اور سستی میں نہیں گزرنا چاہیے ۔ جسکی ایک گھڑی بھی غفلت میں گزر گئی وہ بہت ہی محرومی میں مبتلا ہو گیا ۔ رمضان شریف کا مہینہ بہت سی عبادات کا جامع ہے روزہ،کثرت التلاوت، تراویح ، اعتکاف، شب قدر اور جودوسخا سب اسمیں جمع ہیں اور اغنیاء زکوۃ اسی مہینہ میں نکالتے ہیں اور صدقۃ الفطر کا تعلق بھی اسی مہینہ سے ہے اسی کے پیش نظر بندہ نے بتوفیق الہی اس کتاب کو تالیف کیا تاکہ مخلوق رب العالمین اس ماہ مبارک سے خوب مستفید ہو اور رب کائنات سے لو لگائے۔ بندہ نے اس کتاب میں رمضان شریف کے فضائل و مسائل، فضائلِ قرآن، آدابِ تلاوت ،مسائلِ تراوایح، احکامِ اعتکاف ، احکام زکوۃ ،احکامِ صدقہ فطر اوراحکام عید کو مختصر انداز میں جمع کیا ہے یہ بندہ کی ناقص کوشش ہے اللہ تعالی بندہ کی اس ناقص کوشش کو قبول فرمائے اورنفع عام وتام فرمائے اور جن جن علماء کرام نے اس کتاب کی تالیف میں ہمارا تعاون فرما یا ہے اللہ تعالی ان دارین میں جزاء خیر عطافرمائے ۔ اور مزید دینی و علمی خدمات کے لئے ان کو قبول فرمائے ۔ کئی سال سے اس کتاب کی طباعت کی کوشش جاری تھی مگر گونا گوں اس میں کچھ باقی رہ جانے کے سبب اس کی طباعت نہیں ہو پاتی تھی اس سال مکمل توجہ اس کی طرف مبذول ہوئی کچھ احباب نے اس میں تعاون فرمایا تو اللہ تعالی نے اس کو آسان کردیا اس کے علاوہ ایک اہل خیر ہیں جنکا اسم گرامی داکٹر گلزارہے نے