آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
پر قضاء و کفارہ دونوں لازم ہیں ۔ کیونکہ رمضان کا روزہ دن کو عمدا افطار کیا گیا ہے ۔ اور جہالت کو ئی عذر نہیں ۔ ورؤیتہ بالنہار للیلۃ الآتیۃ مطلقا ای سواء رؤی قبل الزوال او بعد ہ ۔(شامی ج۲؍۱۳۰) اگر واقعۃ روزوں کی طاقت نہ ہو تو کھا نا کھلایا جاسکتا ہے ۔فان لم یجد صام شہرین متتابعین فان لم یستطع اطعم ستین مسکینا (شامی ج۲؍۱۵۰) (خیر الفتاوی ج۴؍۵۵) {ساتویں فصل} اصحاب عذر کے مسائل جوشخص تمام عمر سفر میں رہے وہ قضاء کرے یا نہیں سوال: ایک شخص اکثر سفر میں رہتا ہے اور رمضان بھی سفر میں گزرتا ہے رمضان کے بعداس کو اقامت کا موقع نہیں ملتا ہے ، اگر ساری عمراس کو اقامت کا موقع نہ ملے تو قضاء رمضان اس پر لازم ہوگی یانہیں اور وصیت فدیہ بھی اس پر لازم ہے یانہیں بینوا ولکم عند اللّٰہ الاجر الحزیل؟ الجواب حامدا ومصلیا ومسلما : نص قرآنی میں قضائے مسافر ومریض کا سبب وجوب صیام عدۃ من ایام اُخر کا ادراک بتلایا ہے ، سواگر ادراک ایام ہوا تو قضائے صوم بقدر ادراک واجب ہے ،ورنہ وجوب نہیں ہوتا خواہ مرض وسفر تمام عمر رہے ، فلا تجب علیھم الوصیۃ بالفدیۃ لعدم ادراکھم عدۃ من ایام اخر ولو ماتوا بعد زوال العذر وجبت الوصیۃ بقدر ادراکھم عدۃ من ایام اخر کذا فی الدرالمختار۔ (امدادالفتاوی ج۳ ص۱۴۹) گرمی کے روزہ کا ثواب زیادہ ہے سوال: کیا روزہ دار اس رمضان میں جس میں روزہ گرمیوں میںپڑے زیادہ ثواب کی امید کرسکتے ہیں؟ االجواب حامدا ومصلیا ومسلما : گرمی کے ایام میں روزہ کا ثواب زیادہ ملنا تو اس کلیہ سے بھی معلوم ہوتا ہے: اجرک علٰی قدرتعبک۔۱؎ نیز افطار کے وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ان الفاظ کا فرمانا ثابت ہے: کان النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم اذا افطر قال ذہب الظمأ وابتلت العروق وثبت الاجر انشاء اللّٰہ تعالٰی۱ھـ۔ (ابودائود شریف۲؎) روزہ میں جس قدر پیاس کی شدت ہو گی رگیں خشک ہوجائیںگی، اسی قدر اجر زیادہ ملے گا۔ (انشاء اللہ)