آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
قرآن عرض کرے گا کہ میں نے رات کو اسے سونے نہ دیا لہذا اس کے حق میں میری سفارش قبول فرما لیجئے ۔ چنانچہ دونوں کی سفارش قبول کرلی جائے گی۔ ( بیہقی فی الشعب عن عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ) رمضان اور قرآن فرمایا حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں سے زیادہ سخی تھے اور رمضان میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سخاوت بہت ہی زیادہ بڑھ جاتی تھی ۔ رمضان کی ہر رات میں جبریل (علیہ السلام ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات کرتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم جبریل علیہ السلام کے ساتھ قرآن کا دور کیا کر تے تھے ۔ جب جبریل علیہ السلا م آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات کرتے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس ہوا سے بھی زیادہ سخی ہو جاتے تھے جو بارش لے کر بھیجی جاتی ہے۔ (صحیح بخاری ومسلم ) {دوسری فصل} مسائل تراویح نماز تراویح مردوں اور ِ عورتوں دونوں کیلئے سنت مؤکدہ ہے سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میںکہ کیاتراویح سنت کفایہ ہے۔ درمختار میں ہے کہ تراویح سنت کفایہ ہے؟ الجواب حامداًومصلیاً ومسلماً: تراویح کا سنت کفایہ ہونا کہیں بھی مذکور نہیں اس میں صاف لکھا ہے سنۃ مؤکدۃللرجال والنساء اجماعاً یہ صریح ہے سنت علی العین ہونے میں۔ (امداد الفتاوی ج ۱؍ ۳۲۵-۳۲۶) مسئلہ :مرد مسجدوں میں باجماعت ادا کریں اور عورتیں گھروں میں پڑھیں یہی ان کے لئے بہتر ہے ۔ نماز تراویح کی فضیلت سوال:کیا رمضان میں پانچ نمازوں اور سنتوں وغیرہ کے علاوہ کوئی اور نماز بھی ہے ؟ الجواب حامدا ً ومصلیا ً و مسلماً: رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس شخص نے رمضان میں ایمان اور ثواب کی نیت سے قیام کیا(یعنی