آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
الجواب حامداً ومصلیاً ومسلماً: اگر مسجد کے اندر بیٹھ کر وضو کرنے کی ایسی جگہ ہو کہ پانی مسجدسے باہر گرے تومسجد سے باہر جانا جائز نہیں ۔ورنہ جائزہے۔وضوخواہ فرض نماز کیلئے ہو یا نفل یا تلاوت یا ذکر کیلئے سب کا یہی حکم ہے لاطلاق الطھور فی عبا راتھم علی انہ صرح بجواز الخروج لوضوء النفل فی اشعۃ اللمعات عن شرح الامداد وفی البیاض الھاشمی وحیا ۃ الصائمین للمخدوم التتوی رحمہ اللہ تعالی عن المتانۃ والحجۃ والتاتار خانیۃ والمضرات وکنزالعباد فقط واللہ تعالی اعلم (احسن الفتاویٰ ص۵۱۰ج۴) سحری کھانے کے بعد کلّی کرنے کے واسطے معتکف کا مسجد سے باہر جانا سوال: اعتکاف کی حالت میں سحری کھانے کے بعد کلی کے لئے مسجد سے باہر معتکف گیا اس وقت مسجد کے اندر بھی پانی موجود تھا ،مگر نہ تو یہ خیال تھا کہ پانی ہے اور نہ اعتکاف کا خیال رہا مگر کلّی کرتے ہی فوراً اپنی جگہ آگیا اس صورت میں اعتکاف رہا یا نہیں؟اور سحری کھانے کے بعد کلّی کرنا ضرورت طبعی ہے یا نہیں؟اگر اعتکاف ٹوٹ گیا تو اب اسکی قضاء ہوسکتی ہے یا نہیں؟ الجواب حامداً ومصلیاً ومسلماً: سحری کے بعد صائم کے لئے کلّی کرنا ضرورت شرعیہ ہے لمافیہ من صیا نۃ الصوم عن بقایا الطعام فی الفم اس لئے ضرورت کے لئے اس کو مسجد سے باہر نکلنا جائز ہے بشرطیکہ مسجد میں پانی موجود نہ ہو یا کلّی کا موقع صحن مسجد سے متّصل نہ ہواور اگرپانی مسجد کے اندر ہے اور کلّی کی جگہ بھی صحن مسجد سے متصل ہے اس صورت میں خروج سے اعتکاف نفل ختم ہوجائے گا۔ قلت وفی حکمہ الاعتکاف المسنون اور اعتکاف واجب یعنی منذور فاسد ہوجائے گا قال فی المراقی الفلاح: فان خرج ساعۃ بلا عذر معتبر (فی عدم الفساد)فسدا لواجب و انتہیٰ بہ غیر ہ ای غیرالواجب وہو النفل اذلیس لہ حد۔ اھ (مراقی ص۴۰۹)پس کلّی کے لئے نکلنا خروج بعذر ہے اور مسجد کے اندر پانی کا موجود ہونا اس عذر کو جب زائل کرتاہے جب کہ صائم کو معلوم ہو کہ پانی یہاں موجود ہے اگر معلوم نہ ہو یا یاد نہ ہو تو اس خروج سے اعتکاف منذور باطل نہ ہوگا، اور اعتکاف نفل ومسنون ختم نہ ہوگا، ہذاما فہمتہ ولم ار صریحاً ،واللہ تعالیٰ اعلم، (امدادالاحکام ص۱۴۴ج۲) اور فتاوی رحیمیہ میں ہے :الجواب:(۱)جبکہ معتکف با وضوہے تو تازہ وضو کیلئے نکلنے کی اجازت نہ ہوگی (۲)جب وضو نہیں ہے اور با وضو سونا چا ہتا ہے اور معتکف کیلئے ہمہ وقت با وضو رہنا اور با وضو سونا بھی مناسب ہے تو ایسا کر