آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
سے رکھے ۔ (بہشتی زیور جزء ۳ ص ۱۶) دمہ کی وجہ سے روزہ نہ رکھ سکا اور اب بھی مرض ہے تو کیا کرے سوال: زید رمضان شریف میں بعارضہ کھانسی ود مہ مبتلا تھا ، ایک روزہ رکھ کر پھر نہیں رکھ سکا ، چنانچہ وہی مرض اب بھی ہے ، اگر زید مذکور ساٹھ مساکین کو کھانا کھلا دے تو معافی رمضان شریف کے روزوں کی ہوسکتی ہے یا نہیں ۔ الجواب حامداً ومصلیاً ومسلماً: زید مریض بمرض مذکور کے ذمہ قضاء روزوں کی لازم ہے فدیہ دینا کافی نہیں ہے، یعنی قضاء اس سے ساقط نہ ہوگی بلکہ جس زمانہ میں وہ مرض نہ ہو اس وقت قضاء کرے اور فدیہ ایک روزہ کا ایک مسکین کو دونوں وقت کھانا کھلانا ہے یا بقدر صدقہ فطر کے غلہ یا قیمت دینا ۔ مگر یہ فدیہ شیخ فانی کے حق میں درست ہے ، دیگر بیماروں کو قضاء روزہ کی کرنا لازم ہے ۔ نابالغ کا روزہ رکھنا بہتر ہے یا پڑھنے میں محنت کرنا سوال:نابالغ طلباء کو رمضان کے روزے رکھنا بہتر ہیں یا درس میں سعی کرنا جب کہ روزہ رکھنے سے ان کو ضعف ہوتا ہے اور وہ تعلیم میں مصروف رہتے ہوں۔ الجواب حامداً و مصلیاً ومسلماً:رمضان شریف میں بچوں سے تحصیل علم کی محنت کم لی جاوے اور روزہ رکھنے کی ترغیب دی جائے تاکہ بچے بچپن ہی اس عظیم عبادت کے عادی ہو جائیں ۔ فقط ۔ واللہ اعلم ان علاقوں میں روزہ کیسا رکھا جائے جہاں روزانہ طلوع و غروب نہ پا یا جاتاہو سوال: ان علاقوں میں روزہ کا کیا حکم ہے جہا ں طلوع و غروب روزانہ نہیں پایا جا تا ہے ؟ الجواب حامداً ومصلیا ومسلماً: جن مقامات میں شمس کی عام گردش یومیہ کے اعتبار سے روزانہ طلوع وغروب نہ پایا جاتاہو ، بلکہ کئی کئی دن کئی کئی ماہ تک مسلسل آفتاب طلوع ہی رہتا ہو یا غروب ہوکر زمیں کی اوٹ میں غائب ہی رہتا ہو ، جیساکہ ارض تسعین اور اس کے اطراف میں تو ان مقامات میں آفتاب کا ایک پورا دورہ (۲۴ گھنٹہ کا ) جو ایک لیل و نہار کا مجموعہ شمار ہو تا ہے ، اور اسکے نصف آخر کو دن کا حصہ شمار کیا جاتاہے ۔ اس میں روزہ رکھیں ، اور اس نصف کے شروع