آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
دینے سے سوال کرنے والا صاحب نصاب ہوگیا تو اب اسے زکوۃ لینا دینا جائز نہیں لوگ اس بات کا بالکل خیال نہیں کرتے جس پر اللہ تعالیٰ نے حج فرض نہیں کیا وہ حج کے نام پر سوال کرتا پھرے اولاً تو یہ طریقہ ہی غلط ہے دوسرے جب مانگنے والا صاحب نصاب ہوگیا تو اب اس کو زکوۃ لینا جائز نہیں رہا۔ لڑکیوں کی شادی کے لئے زکوۃ کی رقم دینے کا حکم مسئلہ: بہت سے لوگ لڑکیوں کی شادیوں کے لئے زکوۃ کی رقم دے دیتے ہیں پہلی بات تو یہ ہے کہ لڑکوں اور لڑکیو ںکی شادی سادی کیو ں نہیں کی جاتی۔رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ اختیار کریں اور اسی پر دونوں فریق راضی رہیں۔اصل نکاح تو ایجاب وقبول کا نام ہے وہ دو گواہوں کے سامنے ہو اس میں ذرا سا خرچہ بھی نہیں ہوتا پھر ایجاب و قبول کے بعد جو بیٹی والے کو میسر ہووہ بطور جہیز لڑکی کے سسرال میں روانہ کردے اس میں خیرہی خیر ہے ریا کاری کی گناہگاری میں مبتلا ہونے کی کیا ضرورت ہے ؟ دوسری بات یہ ہے کہ اگر لڑکی کا باپ صاحب نصاب ہو تو اسے زکوۃ (یعنی اس لڑکے کے باپ کو)دینا جائز نہیں ہے اور اگر لڑکی صاحب نصاب ہوتو اسے بھی زکوۃ دینا جائز نہیں۔پھر اگر صاحب نصاب نہ ہونے اور غیر بنی ہاشم ہونے کی بنیاد پر زکوۃ دی جائے تو ایک دو آدمی کے دینے سے بقدر نصاب ملکیت میں مال آجاتا ہے ۔جب تک وہ مال ملکیت میں رہے گا اس وقت تک زکوۃ لینا دینا جائز نہیں ہوگا۔ (تحفۃ المسلمین ص ۲۵۲۔۲۵۳ ) بیوہ کا قرض اس نیت سے ادا کرنا کہ زکوۃ میں وضع کرلوں گا کیسا ہے ؟ سوال : ایک عورت بیوہ مستحق زکوۃ ہے اگر کوئی شخص اس عورت کا قرضہ اس نیت سے ادا کردے کہ آئندہ زکوۃ میں اس روپے کو وضع کرتا رہے گا تو کیا جائز ہے یانہیں؟ الجواب حامداً ومصلّیاً ومسلّماً : اس طرح سے قرض ادا کرنے سے زکوۃ ادا نہیں ہوتی ، بلکہ ادائے قرض کی یہ صورت ہوسکتی ہے کہ جس قدر روپیہ دینا ہو وہ روپیہ اُس بیوہ کو دیکر اس کی ملک کردی جائے ،پھر اس سے لے کر اس کے قرض میں دیدیا جائے ، اس طرح زکو ۃ بھی ادا ہوجائے گی اور قرض بھی ادا ہوجا ئے گا ۔ (وحیلۃ الجواز أن یعطی مدیونہ الفقیرزکوتہ ثم یأخذہا عن دینہ ۔) نابالغ کو زکوۃ دینے سے ادا ہوجاتی ہے یا نہیں ؟ سوال: نابالغ کو زکوۃ دینے سے زکوۃ اداہوجاتی ہے یانہیں ؟