آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
الجواب حامداً و مصلیاً ومسلماً: جو شخص بوقت صبح صادق سفر میں نہ ہو اس کے لئے روزہ چھوڑنا جائز نہیں اگر چہ دن میں سفر کا پختہ ارادہ ہو ۔ ( احسن الفتاوی ج۴؍۴۴۷) جو ہمیشہ سفر میں رہے وہ قضا کیسے کرے گا سوال: ایک شخص جہاز میں نوکر تھا ، اس نے اپنے کو مسافر سمجھ کر دو تین رمضان روزے نہیں رکھے اور نہ بعد میں قضا کئے ، اسی حالت میں مر گیا وہ گنہگار ہے یا نہیں۔ جو ریل یا جہاز میں ملازم ہوتا ہے وہ ہمیشہ سفر میں رہتا ہے روزہ قضا کرنے کی کیا صورت ہے ۔ الجواب حامداً و مصلیاً ومسلماً: وہ مسافر جب تک کسی ایک مقام پر پندرہ دن قیام کی نیت نہ کرے گا مسافر ہی رہے گا اور مسافر کو روزہ افطار کرنا بحالت سفر درست ہے مگر بعد سفرختم ہونے کے قضاء ان روزوں کی لازم ہے ، اگر قضاء نہ کرے گا اور بدون وصیت فدیہ کے مر گیا تو اس پر مواخذہ رہے گا ۔ فقط واللہ اعلم۔ (فتاوی دار العلوم دیوبند ج۶؍۴۸۵) روزہ کی پختہ نیت نہ کرنے سے روزہ نہیں ہوگا سوال :ایک آدمی سفر میں تھا رمضان کا مہینہ آگیا چاند کا ہونا مشتبہ ہوگیا۔بعض لوگوں نے روزہ رکھا ہوا تھا اس نے بھی اس نیت سے سحری کھا لی کہ اگر کل رمضان کا روزہ ہوا تو میرا بھی روزہ ہے اور اگر رمضان کا روزہ نہ ہوا تو میرا روزہ نہیں سحری کے بعد سفر شروع کیا دس۱۰ بجے اپنے علاقہ میں پہنچ گیا وہاں روزہ نہیں تھا اس نے بھی افطار کر لیا اس پر کیا واجب ہے؟ الجواب حامداً و مصلیاً ومسلماً:اگر اس دن واقعۃً رمضان کی پہلی تھی تو اس دن کے روزہ کی قضا اس کے ذمہ لازم ہے اگر وہ دن رمضان کا نہ تھا تو کچھ قضاء و کفارہ واجب نہیں کیونکہ اس طرح کی نیت سے آدمی روزہ دار نہیں ہوتا۔ (خیر الفتاوی ج۶؍۷۲) مسئلہ: ایک شخص روزہ رکھنے کے بعد بیمار ہو گیا اور مرض کی شدت یا مدت میں اضافہ ہو نے کا ظن غالب ہو تو افطار کرلینا جائز ہے صرف قضاء واجب ہو گی کفارہ نہیں لیکن اگرا نجکشن سے علا ج ہو سکے تو روزہ توڑ ناجائز نہیں ۔ (احسن الفتاوی ج۴ ص ۴۳۲ ) کان میں تیل ڈالنے سے روزہ کیوں ٹوٹتا ہے سوال: صائم کان میں تیل کیوں نہیں ڈال سکتا جب کہ پانی جانے میں روزہ نہیں