آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
قرأفیۃ لا یعتد بما قرأفیہ و یعید القرأۃ لیحصل لہ الختم فی الصلوۃ الجائزۃ وقال بعضھم یعتدبھا۔کذافی الجوہرۃ (عالمگیری ) (۱) (۱) ( فصل فی التراویح ۱/۱۱۸ ط ماجدیہ‘ کوئٹہ ) ( کفایۃ المفتی ج ۳؍ ۳۹۴) دوسری رکعت میں بھول کر کھڑا ہوگیا پھر یاد آیا تو کیا کرے سوال: اگرتراویح کی رکعت ثانیہ میں بجائے بیٹھنے کے کھڑاہوگیا بعد میں یاد آیا تو کیا کرے۔ الجواب حامداًومصلیاً ومسلماً:سجدہ سے پہلے پہلے اگر یا د آجائے تو بیٹھ جائے اور سجدہ سہو کرے واما النفل فیعود مالم یقیدہ بالسجدۃ۔الدر المختار علی ہامش ردالمحتار باب سجود السہو ج۱ ص ۶۹۶ ۔ ج ۲ ۸۳ (فتاوی دار العلوم دیوبندج۴؍ ۲۷۴-۲۷۵) تراویح کی ایک رکعت میں تین سجدہ کرنے کاحکم سوال :امام صاحب کو تراویح میں نیند آئی اور ایک رکعت میں تین سجدہ کئے اب سجدہ سہو لازم ہے یا نماز دہرانی پڑے گی۔ الجواب حامداًومصلیاً ومسلماً:اگر تراویح میں کسی رکعت میں تین سجدے کرلئے سجدہ سہو کرنا لازم ہے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم۔ ( نظام الفتاوی ج۶؍جزء۱؍۹۴) کچھ رکعت ِ تراویح گھر والوں کے ساتھ پڑھنا سوال :کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید ایک طالب علم ہے قرآن شریف سنتاہے اور اگر ضرورت ہوتی ہے تو خود بھی قرآن شریف پڑھتاہے پھر چند رکعتیں چھوڑ کر باقی رکعتیں اپنے اہل وعیال اور گھر کی مستورات کے ساتھ ادا کرتا ہے اوراس میںقرآن شریف بھی پڑھتاہے۔زید تراویح میںقرآن شریف سنا کر بعد نماز تراویح گھر والوں کو نفل نماز میں قرآن شریف سناتاہے۔ زید بعد نماز تراویح تہجد کی نیت سے گھر والوں کو قرآن شریف سناتاہے۔ الجواب حامداًومصلیاً ومسلماً:اگر محض چھوٹی ہوئی رکعتیں گھر میں آکر پڑھاتا ہے تو درست ہے اور اگر پڑھی ہوئی رکعتیں پڑھاتاہے تو یہ درست نہیں ہے۔