آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
(فتاوی دارالعلوم دیوبندج ۶ص۳۰۳) کسی غریب کے ذمہ اگر کچھ بقایا ہو تو کیا اسے فطرہ میں محسوب کر سکتے ہیں سوال: ایک شخص کا قرض کسی کے ذمہ ہے اور مدیون مفلس نادار ہے ، اگر دائن صدقہ فطر میں اس قرض کو مجرا کر لیوے تو کیا صدقہ فطر ادا ہوگا یا نہیں ۔ الجواب حامداً ومصلّیاً ومسلّماً : اس طرح صدقہ فطر ادانہ ہوگا ۔بلا وصول کے دین میں مجرا کر لینے سے زکوٰۃ وفطرہ ادا نہیں ہوتا ۔ ایسی صوررت میں فقہاء یہ لکھتے ہیں کہ اس کو دے کر پھر اپنے دین میں وصول کر سکتے ہیں مگر دینا ضرور چاہئيے ۔فقط۔ (فتاوی دارالعلوم دیوبندج ۶ص۳۰۳) جس کے پاس دو سو درہم کی زمین ہو اس پر فطرہ واجب ہے یا نہیں سوال:ایک شخص کے پاس زمین خراجی جس کو وہ خود کاشت کرتا ہے ، قیمت اس کی دو سو درہم سے زاید ہے مگر اس کی پیداو ار ایک ماہ کی خوراک سے زائد نہیں ، اس پر صدقہ فطر اور قربانی واجب ہے یا نہیں ، یہ زمین حاجت اصلیہ کے اندر داخل ہے یا نہیں ۔ الجواب حامداً ومصلّیاً ومسلّماً : اس پر صدقہ فطر و قربانی واجب نہیں ہے ۔ امام محمد ؒ کے قول کے موافق ۔ اور شامی نے کہا کہ فتوی اسی پر ہے ، اور ایسی زمین جس میں زراعت کرتا ہے اور اس کی آمدنی اس کو اور اس کے عیال کو کافی نہیں ہے ، حاجت اصلیہ میں داخل ہے وفیھا سئل محمد رحمۃ اﷲ علیہ عمن لہ ارض یزرعھا وخانوت یستغلھا اودار غلتھا ثلثۃ الاف ولا تکفی لنفقۃ عیالہ سنۃ یحل لہ اخذ الزکوۃ وان کانت قیمتھا تبلغ الوفا وعلیہ الفتوی وعندھما لا یحل ۔ شامی۔ کیا قیدیوں کا مساکین میں شمار ہے سوال:کیاقیدیوں کا مساکین میں شمارہے ۔ الجواب حامداً ومصلّیاً ومسلّماً : جب کہ ان کے پاس بقدر نصاب مال نہ ہوں تو وہ مساکین ہیں اور ان کو صدقہ فطر دینا درست ہے ۔ (۱) (۱)فقیر وھو من لہ ادنی شئی دون نصاب او قدر نصاب غیر نام مستغرق فی الحاجۃ (ایضاً)۔ط۔س۔ج۲ص۳۳۹۔ ظفیر۔ صدقہ فطر میں حوائج اصلیہ کی مراد کیا ہے سوال:صدقہ فطر میں جو فاضلاً عن حوائج الا صلیہ کی قید ہے اس سے وہی حوائج اصلیہ مراد ہیں جو وجوب زکوٰۃ میں ہیں یا اور کچھ۔