آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
جس پر جمعہ واجب ہے۔ قال فی التنویر : ’’ تجب صلاتھما علی من تجب علیہ الجمعۃ الخ ( باب العیدین ۲/۱۶۶ ط سعید ) امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ تعالی کی جو روایت سنیت کی ہے اس سے مراد سنت مؤکدہ ہے اور تارک سنت مؤکدہ بھی گنہگار ہے ۔ أن السنۃ المؤکدۃ والواجب متساویان رتبۃً فی استحقاق الإثم بالترک الخ ( رد المحتار‘باب العیدین ۲/۱۷۷ط سعید) سوال: نماز عید کا اول، اور آخری وقت کیا ہے؟ الجواب حامداً ومصلیاً ومسلّما ً :اول وقت جب سورج طلوع ہوجائے (یعنی مکروہ وقت ختم ہوجائے) اور اس کا آخری وقت زوال تک ہے ۔ لیکن قربانی والی عید کو جلدی پڑھنا مستحب ہے کیونکہ اس کے بعد قربانی کرنی ہوتی ہے ۔اور عید الفطر میں تاخیر کرنا مستحب ہے ۔ عید کے دن کی سنتیں اور مستحبات سوال: عید کے دن کے سنن ومستحبات بیان فرمائیں ۔ الجواب حامداً ومصلیاً ومسلّما ً :عید کے روز کے سنن و مستحبات یہ ہیں (۱) عیدین کے روز جلدی جاگنا اور صبح کی نماز اپنے محلہ کی مسجد میں پڑھنا (۲) غسل کرنا (۳) مسواک کرنا (۴) جو کپڑے اس کے پاس ہو ں ان میں سے اچھے کپڑے پہننا (۵) خوشبو لگانا (۶) عید الفطر میں عید گاہ جانے سے پہلے کوئی میٹھی چیز کھا نا افضل یہ ہیکہ وترا ( تین یا پانچ یا سات کھجوریں کھا لے کیونکہ رسول اللہ صلی للہ علیہ وسلم سے کھجوریں کھا نا ثابت ہے (۷) اگر صدقہ فطر رمضان میں ادا نہ کیا ہو تو عید الفظر کی نماز سے پہلے صدقہ فطر ادا کرنا (۸) عیدگا ہ جاتے وقت عید الفطر میں آہستہ تکبیر پڑھنا اور عید الضحی میں بلند آواز سے ۔ (۹) عید گا ہ کی طرف جلدی جانا (۱۰) پید ل چل کر جا نا (۱۱) جائز طریقہ پر خوشی کا اظہا ر کرنا (۱۲) حسب طاقت صدقہ و خیرات میں کثر ت کرنا (۱۳) عید ین کی نماز کے لئے عیدگاہ جا نا سنت ہے اگر چہ مساجد میں بھی عید ین کی نماز جائز ہے ۔ (۱۴) وقار و اطمئنان سے جا نا ۔ (۱۵) جس راستے گیااس کے دوسرے راستے سے واپس آنا ۔ (۱۶) آپس میں مبارک دینا مستحب ہے (۱۷) عیدین کی نماز سے گھر واپس آکر دو رکعت یا چار رکعت نفل پڑھنا۔( ماخوذ از عمدۃ الفقہ ) مكروهات عيدين (۱) سنن و مستحبات کی رعایت نہ کرنا (۲) عیدین کے روز عید گا ہ کو ممبر لیجا نا (۳) عیدین سے قبل نفل نماز پڑھنا مکروہ ہے خواہ عیدگا ہ میں پڑھے یا گھر میں (۴) نماز عیدین کے بعد عید گا ہ میں نفل نماز پڑھنا ۔