آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
کریم کے معانی میں تدبر کرے ، یعنی غور وفکر کرے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اسکا حکم دیا ہے ، اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : {کتابٌ أنْزَلنَاہُ إلَیْکَ مُبَارَکٌ لِیَدَّ بَّرُوا آیَاتِہ وَلِیَتَذَکَرَ أولُوا الألبَاب } ترجمہ :یہ کتاب ہے جو ہم نے آپ کی طرف نازل کی ہے ‘ مبارک ہے ‘ تاکہ یہ لوگ اس کی آیات میں غور کریں اورتاکہ عقل والے نصیحت حاصل کریں۔ اور منافقین پر نکیر کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : { أفَلا یَتَدَبَّرُونَ القُرآنَ أم عَلیٰ قُلُوبٍ أقْفَالُہَا؟ } ترجمہ:سو کیا یہ لوگ قرآن میں غور نہیں کرتے یا دلوں پر ان کے تالے ہیں؟۔ تشریح ازاتفسیرانوارالبیان فی کشف اسرار البیان: اس میں زجروتوبیخ ہے اورمنافقوں کے حال کابیان ہے۔مطلب یہ ہے کہ ان کو قرآن میں تدبرکرناچاہئے تھا۔قرآن کے اعجاز ومعانی اوردعوت ِ حق کے بارے میںغورکرتے تونہ تومنافق ہوتے اورنہ وہ حرکتیں کرتے جو ان سے صادر ہوتی رہی ہیں۔ان کے تدبرنہ کرنے کااندازیہ ہے کہ جیسے ان کے دلوں پرقفل پڑے ہوئے ہوں۔قال صاحب الروح:واِضافۃ الاقفال اِلیہا للدلالۃ علیٰ اَنہااقفال مخصوصۃ بہامناسبۃ لہا غیر مجانسۃ لسائر الاقفال المعہودۃ۔ ( انوار البیان ) (۱۳) تجوید کے ساتھ تلاوت کرنا قرآن مجیدتجوید کے ساتھ تلاوت کرنا ، جلدی جلدی پڑھ کر پارہ یا سورت ختم نہ کرنا ، کیونکہ جلدی جلدی پڑھنے سے حروف کی ادائیگی بھی صحیح نہ ہوسکے گی ، اور معانی میں غور وفکر بھی نہ ہوسکے گا ، اگر حروف کی ادائیگی صحیح نہ ہوئی تو ثواب کے بجائے گناہ ہوگا ، افسوس ہے کہ بہت سے حفاظ کرام رمضان شریف میں بڑی تیز رفتاری سے قرآن کریم نمازِ تراویح میں پڑھتے ہیں ، پارہ ختم کرنے کی دھن ہوتی ہے ، ادھر مقتدی حضرات بھی یہ چاہتے ہیں کہ کسی طرح بیس رکعتیں پوری ہوں ، اور ہم اپنے بستروں پر جا لیٹیں ، یاد رہے کہ اگر حافظ حدر میں پڑھنے کا بھی حق ادا نہیں کرے اتنی جلدی پڑھ رہے ہیں کہ بعض آیات میں بعض حروف وکلمات صحیح ادا نہیں ہورہے تو حافظ صاحب بھی گنہگار ہیں اور مقتدی ( سامعین ) بھی اس گناہ میں شامل ہیں ۔( اللّہم اعذنا من ذلک ووفقنا والمسلمین جمیعاً لتلاوۃ کتابک حق تلاوتہ ) ۔ (۱۴) وقف اور ابتداء معنی کے اعتبار سے کرنا تلاوت کرتے وقت وقف اور ابتداء کا خاص خیال رکھا جائے ، کہاں وقف کرنا ہے کہاں نہیں کرنا ، اور وقف کرنے کے بعد کس کلمہ سے ابتداء کرنی ہے ۔ وقف وابتداء کا جاننا بہت اہم ہے ، ان کو نہ جاننے کی وجہ سے معنی بدل جاتے ہیں