آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اعتراض نہیں ہے ۔فقط۔ (۶)امام کااپنے شاگرد کو اس کی حوصلہ افزائی کے لئے تحفہ دینا درست ہے ۔ قابل اعتراض نہیں ہے ، اخلاص شرط ہے ، مصلیوں میں سے کوئی بھی تحفہ دے سکتا ہے ، تراویح پڑھانے کی اجرت کے طور پر دینا لینا درست نہیں ہے۔فقط واﷲ اعلم بالصواب ۔ ( ملخصاًمن فتاوی رحیمیہ ج۶؍ ۲۵۸-۲۶۰) مسجد کا مستقل امام تراویح پڑھانے کی اجرت لے سکتا ہے یا نہیں؟ سوال:تراویح کا پیسہ (اجرت) لینا جائز ہے یا نہیں؟ زید جو ایک مسجد کا امام ہے اور اسی مسجد میں تراویح پڑھاتا ہے وہ کہتاہے کہ ماہ رمضان المبارک میں مسجد کی طرف سے جو کچھ ملتا ہے وہ امامت کا پیسہ لیتا ہوں ، تراویح کا نہیں ، کیا زید کی یہ بات درست ہے؟ اور یہ حیلہ صحیح ہے ؟ بینوا توجروا۔ الجواب حامداًومصلیاً ومسلماً: صورت مسئولہ میں اس حیلہ سے زید کے لئے اجرت کے طور پر مسجد کے پیسے لینا جائز نہ ہوگااس لئے کہ جو شخص کسی مسجد میں پہلے سے امام مقرر ہو تو اس کی ذمہ داریوں میں یہ بھی شامل ہے کہ وہ رمضان المبارک میں تراویح بھی پڑھائے جس طرح اس کی ذمہ داری میں یہ بھی ہے کہ جمعہ کی نماز پڑھائے موقع آجائے تو عید کی نماز بھی پڑھائے جنازے کی نماز پڑھائے اور اگر مقرر امام کسی وجہ سے (مثلاً حافظ نہ ہویااور کوئی عذر ہو )تراویح میں قرآن ختم کرنے سے عاجز ہوتو الم تر کیف سے پڑ ھانے کا ذمہ دار ہے ۔ ( ملخصاً من فتاوی رحیمیہ ج۶؍ ۲۶۴-۲۶۶) تراویح کی دوسری رکعت میں قعدہ کے بغیر تیسری پر سلام پھیر دیا تو اعادہ واجب ہے سوال: امام نے دو رکعت تراویح کی نیت باندھی بھولے سے دوسری رکعت کے قعدہ میں نہیں بیٹھا بلکہ تیسری رکعت کے سجدہ میں یا سجدہ کے بعد اس کو یاد آیا کہ یہ تیسری رکعت ہے اس نے تیسری رکعت پر قعدہ کرکے سجدہ سہو کے بعد سلام پھیر دیا اب دریافت طلب امر یہ ہے کہ اس کی دو رکعت تراویح ہوگئی یا نہیں ؟ اگر دو رکعت تراویح ہوگئی تو تیسری رکعت میں جو قراء ت پڑھی ہے اس کو لوٹائے یا پہلی رکعت کی قراء ت کو لوٹائے ؟ الجواب حامداًومصلیاً ومسلماً: اس صورت میں یہ تینوں رکعتیں تراویح میں محسوب نہ ہوں گی اور ان تینوں کی قراء ۃ کا اعادہ کرنا ہوگا ۔ واذا فسد الشفع وقد