آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
الجواب حامداً و مصلیاً و مسلماً: زیورات ، مالِ تجارت اور روپیہ میں زکوۃ کی شرح ڈھائی فیصد ہے ،(۱) آپ اپنے زیورات کی موجودہ نرخ کے لحاظ سے قیمت لگالیں اور ایک ہزار پر پچیس روپے کے لحاظ سے زکوۃ ادا کردیں ۔ (۱) الفتاوی التاتار خانیۃ : ۲/۳۱۹ ۔ محشی ۔ (کتاب الفتاوی ج ۳؍۲۸۰) انسانی جسم کے بعض اعضاء پر سونے چاندی کا کاخول چڑھانے پر وجوب زکوٰۃ کا مسئلہ سوال : بعض لوگ شوقیہ طور پر دانتوں پر سونے چاندی کا خول چرھاتے ہیں یا پھر اندر سے کھوکھلے دانتوں کو سونے چاندی سے بھر دیتے ہیں ۔ تو کیا ایسے لوگوں پر زکوٰۃ واجب ہے یا نہیں ؟ الجواب حامداً و مصلیاً و مسلماً: زمانہ قدیم سے بعض مصالح اور حالات کی بناء پر سونے چاندی کو انسانی جسم کے بعض اعضاء پر استعمال کرنے کا رواج چلا آرہا ہے ۔ سونے چاندی کے ان اعضاء کی دو قسمیں ہیںایک وہ اعضاء جو انسانی بدن بالکل ہو جاتے ہیں اور ان کو اپنی جگہ سے الگ کرنا مشکل ہوتا ہے اور الگ کرنے کی صورت میں سخت تکلیف ہوتی ہے گو یا کہ وہ مصنوعی اعضاء انسانی جسم کے حقیقی اعضاء کی طرح ہوجاتے ہیں ، او ربعض ایسے ہوتے ہیں کہ ان کو الگ کرنا آسان ہوتا ہے اور کسی قسم کی تکلیف نہیں ہوتی ۔ تو اول الذکر میں زکوٰۃ واجب نہیں اسلئے کہ شریعت مقدسہ نے مال نامی ہونے کی جو علت وجوب زکوٰۃ کے لیے بیان کی ہے وہ یہاں مفقود ہے اور ثانی الذر کر قسم میں زکوٰۃ واجب ہے کیونکہ اس میں نمو حکمی پائی جاتی ہے ۔ (فتاوی حقانیہ ج۳؍۵۳۴۔۵۳۵) میاں بیوی کی مشترکہ زیورات میں زکوٰۃ سوال : اگر عورت کو والدین نے جہیز میں کچھ زیورات بنا کر دیئے ہوں اس کے علاوہ خاوند نے بھی کچھ زیوارات بنا کر بیوی کو پہننے کی لیے دیئے ہوں ، لیکن خاوند اور بیوی کے درمیان یہ معاہدہ ہے کہ خاوند نے جو زیورات بنائے ہیں وہ اس کی ملکیت ہیں لیکن عورت کو پہننے کا حق حاصل ہے ، کیا ایسی صورت میں عورت پر مجموعہ زیورات کی زکوٰۃ واجب ہوگی یا نہیں ؟ الجواب حامداً و مصلیاً و مسلماً: اگر عورت کو خاوند کی طرف سے دیئے گئے زیورات عورت کی ملکیت ہوں اور مجموعہ زیورات شمار کرکے جب