آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
المسقطۃ للزکوۃ، وکذا فی المحیط البرہانی ۲؍۴۵۵ الأسباب المسقطۃ للزکوۃ )اس فرش صحن میں نماز درست ہے، سال سے پہلے مسجد میں دینے سے زکوۃ واجب نہیں (وسبب افتراضہا ملک نصاب حولی نسبۃ للحول لحولانہ علیہ تام، ۔۔الخ الدر المختار مع رد المحتار ۱؍۲۸۶ فصل فی مال التجارۃ۔ (فتاوی محمودیہ ج۱۴ص۱۰۲) زکوۃ کی ادائیگی فرض ہونے کے لئے سال کا گزرنا مسئلہ: زکوۃ کی ادائیگی فرض ہونے کے لئے یہ شرط ہے کہ اس مال پر سال گذر جائے جس کسی کے پاس ساڑھے باون تولہ چاندی یا ساڑھے سات تولہ سونا یا ان میں سے کسی ایک کی قیمت کا روپیہ یا سوداگری کا مال ہو تو اس پر زکوۃ ادا کرنا فرض ہے، اگر سال پورا ہونے سے پہلے مال جاتا رہا تو زکوۃ فرض نہ ہوگی۔ (تحفۃ المسلمین ص ۲۴۸) زکوۃ کی رقم سے کوئی چیز خرید کردینا سوال : قرآن شریف خرید کر زکوۃ میں دینا درست ہے یا نہیں ؟ الجواب : حامداً ومصلّیاً ومسلّماً : زکوۃ کے روپئے سے قرآن کریم ، کپڑا وغیرہ جو کچھ خرید کر دے دیا جائے زکوۃ ادا ہوجاتی ہے ۔ (فتاوی رشیدیہ) غیر جنس سے زکوۃ ادا کرنے کا حکم سوال : اگر کسی شخص نے زکوۃ میں کچھ روپیہ نکالا ، مگر وہ روپیہ مصارف میں صرف نہیںکیا ، بلکہ اس روپیہ کا کپڑا یا غلہ یا اور کوئی چیز لے کر مصارف کو دیدی ، توکیا زکوۃ ادا ہوگی یا نہیں ؟ اور دوبارہ زکوۃ دینا پڑے گی ؟ الجواب : حامداً ومصلّیاً ومسلّماً : ادا ہوجائے گی : لأن البدل فی حکم الأصل عند الحنفیۃ بشرطیکہ مال خریدہ شدہ اتنی قیمت کا ہو مشتری کو کسی نے ٹھگ نہ لیا ہو ، ورنہ بقدر قیمت بازار زکوۃ ادا ہوگی ۔ (إمداد الفتاوی ج۲؍۱۲) وجوب حج مانع زکوۃ نہیں سوال : (۱) ایک شخص کے ذمہ چند سال کی زکوۃ واجب ہے ، وقت ادائے گی کے ہر پورے سال کی زکوۃ جو واجب ہے ادا کی جائے گی یا کچھ منہا واجب سے ہر سال میں ہوگی ؟ (۲) اور اگر سال کے اندر ترکہ وغیرہ سے کچھ نقد ومال کا مالک آخر سال ہوا ، جس کہ حج اس پر فرض ہوگیا ، او راس مال پر حولان حول ہوا نہیں تو زکوۃ اس