آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
وتنمیۃ المال کالدراہم والدنانیر لعینہما للتجارۃ بأصل الخلقۃ فتلزم الزکوۃ کیفما أمسکہما ولو للنفقۃ ۔ الدر المختار علی ہامش رد المحتار کتاب الزکوۃ ج۲/۱۳) (فتاوی دار العلوم دیوبند ج۶ص۶۴) بیٹے کے نام سے بینک میں جمع شدہ روپیہ پر زکوۃ سوال: ایک شخص کے نام اس کا باپ گورنمنٹ کے بینک میں روپیہ جمع کرتا ہے ،روپیہ جمع کرنے کی شرط اور وصول کرنے کے ضوابط پہلے استفتاء میں مذکور ہوچکی ہے ، سوال یہ ہے کہ اس شخص کے نام اس کے باپ نے اس کے بچپن میں روپیہ جمع کیا ،اس میں زکوۃ ہے تو کس پر ؟ اس شخص کے نام روپیہ جمع ہونا بند بھی ہوسکتا ہے ،اس شخص کی ضروریات شادی وغیرہ میں روپیہ نکالنے کا حق باپ ہی کو رہتا ہے ، نکالتے وقت مقدار نقد گورنمنٹ کے یہاں سے منظور کرانی پڑتی ہے ،پھر دینا ہوتی ہے ،پنشن یا موت سے پہلے نہ باپ نکال سکتا ہے اور نہ بیٹا ، یہ شخص فی الوقت نادار بھی ہے اور محتاج تصدق بھی، اس کے لئے احکام شرعیہ تفصیلاً بیان ہوں الجواب حامداً ومصلّیاً ومسلّماً : صورت ِ مسئولہ میں روپیہ بچے کی ملک نہیں ہے بلکہ باپ کی ملک ہے ،لہذا باپ ہی پر زکوۃ واجب ہے ( سبب افتراضہا ملک نصاب حولی نام فارغ عن دین لہ مطالب ۔۔۔الخ الدر المختار ۲؍۲۵۹ کتاب الزکوۃ ) جب بچہ بڑا ہو کر روپیہ پر قبضہ کرلے گا،اس کی زکوۃ بعد حولان حول خود اس پر واجب ہوگی ۔ (فتاوی محمودیہ ج؍۱۴ص۴۰) سترہویں فصل :مویشی سے متعلق احکامِ زکوۃ ایسے مویشیوں پر زکوۃ کا حکم جن کا استعمال زراعت میں ہو یا مقصود ان سے گوشت خوری ہو؟ سوال : کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید کے پاس مویشی ازقسم بھیڑ وبکری وگائے بھینس ا س تعداد میں ہیں جن پر زکوۃ واجب ہے، مگر فروخت کے لئے نہیں ہیں، جو نر بچے پیداہوتے ہیں ، زراعت کے کام آتے ہیں، اور مادہ بچہ کشی دودھ وغیرہ کے استعمال میں ،اور بھیڑ بکری کا گوشت وغیرہ استعمال ہوتا ہے ، علاوہ ازیں یہ مویشی سال کا نصف حصہ اور کبھی زائد ایسی زمیں میں چرتے ہیں جو پٹہ کی ہے ، اور اس زمین کا محصول مال گزاری سرکا ر کو ادا کیا جاتا ہے ، اور کچھ زمانہ ایسی ہی محصولی زمین کا پیداوارگھاس گھر پر لاکر کھلایاجاتا ہے ، پس ایسی صورت میں کیا متذکرہ مویشی پرزکوۃ واجب ہے ، یا نہیں ؟ بینوا وتوجروا ۔ الجواب : حامداً ومصلّیاً ومسلّماً : فی الدر المختار با ب السائمۃ ہی المکتفیۃ