آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
نہیں، تویہ بھی مفسد نہیں ،اور جب اعتکاف فاسد نہ ہو اور اکثر عشرہ بحالت اعتکاف گزارا تواعتکاف مسنون ادا ہوگیالان للاکثر حکم الکل, گائوں میں بہ نیت نفل جمعہ ادا کرنا مقتدی کو جائز نہیں ، بہتر یہ ہے کہ جمعہ کے کچھ وقت مستثنی کرلیں ، اور شہر میں جاکر جمعہ ادا کر لیا کریں،واللہ اعلم ( امدادالاحکام ص ۱۴۲۔۱۴۳ج۲) معتکف غسل کیلئے کمپائونڈمیں جا سکتا ہے ؟ سوال:معتکف غسل کے واسطے(جمعہ یا جنابت کا)پانی ٹھنڈا ہونے کی وجہ سے مسجدکے کمپاؤنڈ میں جا سکتا ہے یا نہیں ، الجواب حامداًومصلیاًومسلماً: معتکف غسل جنابت کیلئے نکل سکتا ہے , دوسرے غسل کی اجازت نہیں ہے گرم پانی کوئی دینے والا نہ ہو تو خود کمپائونڈ(احاطہ)میں پانی گرم کرسکتا ہے , ضرورت شرعیہ ہے لہذا اعتکاف میں حرج نہ ہوگا ۔ (فتاوی رحیمیہ ج۷؍۲۷۵) معتکف کیلئے خارج مسجد نمازادا کرنے کا حکم سوال: مسجد کے سامنے جو صحن ہے جس میں موسم گرمی میں نماز مغرب و عشاء ادا کرتے ہیں، لیکن اس کو لوگ ناداخل مسجد سمجھتے ہیں نہ اس کی حرمت مسجد کی سی کرتے ہیں اور بانی کے طرز عمل سے بھی خارج مسجد ہونامعلوم ہوتا ہے , جب ایسی جگہ جماعت ہو معتکفین تراویح و فرائض ادا کرنے کیلئے وہاں آسکتے ہیں یا نہیں ؟ الجواب حامداًومصلیاًومسلماً: جب بانی کے طرز عمل سے وہ جگہ مسجد سے خارج ہے تو معتکفین اس جگہ میں نماز نہیں پڑھ سکتے،ورنہ اعتکاف باطل ہوجائیگا۔ (امدادالاحکام ص۱۴۲ج۲) معتکف کا نماز باجماعت کے لیے مسجد سے نکلنا سوال :جس مسجد میں نماز باجماعت پابندی کے ساتھ نہ ہوتی ہویاسرے سے جماعت ہوتی ہی نہ ہوتو معتکف کے لیے کسی دوسری مسجد میں نماز پڑھنے کے لیے جاناشرعاً کیسا ہے؟ الجواب حامدا ومصلیا ومسلما: مردکے اعتکاف کے لیے جماعت والی مسجد ضروری ہے البتہ اگرکسی عذر کی وجہ سے مسجد میں جماعت کی کوئی ممکن صورت نہ ہو تو معتکف کے لیے کسی دوسری مسجد میں جماعت سے نمازپڑھنے کے لیے جانا درست ہے البتہ اگرنہ جائے تو اس کے اعتکاف پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔