آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ہے کہ زائد تکبیریں قراء ت سے پہلے کرلوںثم المسبوق برکعۃ اذا قام الی القضاء انہ یقرا ثم یکبر لانہ بدا بالتکبیر یصیر موالیابین التکبیر ات و لم یقل بہ احد من الصحابۃ۔ (البحر الرائق ۲۔۱۷۴) عیدین کے موقع پرمبارک بادی دینا سوال: عید کے موقع پرمبارک بادی دینے کا ثبوت احادیث وخیر القرون سے ہے یا نہیں ؟ الجواب حامداً ومصلیاً ومسلّما ً : عیدین کے موقع پر تقبل اللہ منا ومنک کہنا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم سے ثابت ہے عام لوگ اسکی جگہ عید مبارک کہتے ہیں وہ بھی درست ہے اس لئے کہ جب اللہ تعالی کسی چیز کو قبول فرماتے ہیں تو اسکو بڑھاتے ہیں اور اسمیں برکت دیتے ہیںقرآن کریم میں ہے ( فتقبلہا ربہا بقبول حسن وانبتہا نباتا حسنا) قبولیت کے ساتھ برکت لازم ہے۔ (فتاوی دارالعلوم زکریا ج ۲ ص۵۸۱) عید کے دن معانقہ کرنے کا مسئلہ سوال: عید کے دن معانقہ کر نے کا کیا حکم ہے ؟ الجواب حامداً ومصلیاً ومسلّما ً : عید کے دن کی مبارک بادی کا خصوصی معانقہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یا صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم اجمعین سے ثابت نہیں البتہ سفر سے واپسی پر معانقہ کرنا احادیث شریفہ سے ثابت ہے ، ، لہذا اگر کوئی عید کے دن کسی ایسے شخص سے ملاقات ہو جو سفر سے واپس آیا ہے یا سفر کر کے دوسری جگہ گیا ہے تو اس سے معانقہ کرنا درست ہے ، لیکن یہ عید کا معانقہ نہیں ہوگا۔ فتاوی فریدیہ میں ہے کہ عید کے معانقہ سے اجتناب کیا جائے اور کرنے والوں پر اشد انکار نہ کیا جائے ۔( فتاوی فریدیہ ج۱ ص ۳۰۲) یعنی معانقہ کر نے والوں کو حکمت عملی سے سمجھا دینا جا ہئے کہ بھا ئی یہ سنت سے ثابت نہیں ۔ اور اگر کوئی طالب علم ہو تو اس کو مدلل انداز سمجھا دیا جائے ۔ لہذا عید کے خصوصی معانقہ سے اجتناب کیجئے ۔ عید کے دن قبرستان جانے کا حکم سوال: عید کے دن قبرستان جانا کیسا ہے ؟ الجواب حامداً ومصلیاً ومسلّما ً : عیدین کے دن قبرستان جانا درست ہے لیکن اسکو لازم اور سنت نہیں سمجھنا چاہئے ۔ کیونکہ عید کے دن قبر ستان جانا