آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
سالن کو بگھار لگ رہا ہے اس کا انتظار کرنا۔ ۶ٖٖاحتلام ہوگیااورٹھنڈا پانی نقصان کرتاہے توپا نی گرم کرنے کے لئے مسجدسے نکلنایاگرم پانی کے لیئے گھرجانااوروہاںپانی گرم ہونے کے انتظار میں ٹھرنا۔ الجواب حامداًومصلیاًومسلماً: مندرجہ بالاصورتوں میں اعتکاف فاسدنہ ہوگا۔ (احسن الفتاوی ص۵۱۷ ج۴) منذور اعتکاف کی قضاء روزہ کے ساتھ صحیح نہیں سوال: منذور اعتکاف ماہ رمضان کے قضاء روزوں کے ضمن میں اداء ہو سکتا ہے یا نہیں؟بینوتوجروا۔ الجواب حامداًومصلیاًومسلماً: اگر کسی نے معیّن رمضان میں اعتکاف کی نذر مانی تو اس کو رمضان کے روزوں کے ساتھ اداء کیا جاسکتا ہے اگر رمضان میں اعتکاف نہ کرسکا تو اسی رمضان کے قضا ء روزوں کے ساتھ بھی ادا ہوسکتا ہے ورنہ مستقل نفل روزہ کے ساتھ اعتکاف کرے،دوسرے رمضان میں یا واجب آخر میں یہ اعتکاف ادا نہ ہوگااور اگر غیر معیّن اعتکاف کی نذر کی ہوتو اس کے لئے مستقل روزے رکھے ،قضا ء روزے کافی نہیں،قال فی التنویر فلو نذراعتکاف شھر رمضان لزمہ واجزأ ہ عن صوم الاعتکاف وان لم یعتکف قضی شھر ا بصوم مقصود ،وفی الشرح لعود شرطہ الی الکمال الاصلی فلم یجز فی رمضان اٰ خر ولا فی واجب سواقضاء رمضان الاول لانہ خلف عنہ و تحقیقہ فی الاصول فی بحث الامر(ردالمحتار ص۱۴۲ج۲)فقط واللہ تعالیٰ اعلم (احسن الفتاویٰ ص۵۱۶۔۵۱۷ ج۴) اعتکاف منذور کی صورتیں سوال: کیا مندرجہ ذیل صورتوں میں دن رات دونوں کا اعتکاف کرنا ہوگا یا صرف دن کا یا صرف رات کا؟ ۱۔ اگرایک دن کے اعتکاف کی نذر کی؟ ۲۔ اگر ایک رات کے اعتکاف کی نذر کی ؟ ۳۔ اگر یہ نذر کی کہ صرف دن کا اعتکاف کروں گا رات کا نہیں کرو ں گا؟ ۴۔ اگر یہ نذر کی کہ صرف رات کا اعتکاف کروں گا دن کا نہیں کروںگا؟ ۵۔ اگر یہ نذر کی کہ دو یا تین یااس سے زیادہ دنوں کا اعتکاف کروںگا؟ ۶۔ اگر یہ نذر کی کہ دو یا تین یااس سے زیادہ راتوں کا اعتکاف کروںگا؟ ۷۔ اگر یہ نذر کی کہ دو یا تین یا اس سے زیادہ دنوںاعتکاف کروں گا اور نیت صرف دنوں کی تھی؟