آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
مسئلہ: کسی کے پاس مثلا سوتولہ چاندی رکھی تھی پھر سال گذرنے سے پہلے چار تولہ سونا آگیا تو اس کو چاندی کے ساتھ ملا کر زکوۃ کا حساب کیا جائے گا اور جب سوتولہ چاندی کا سال پورا ہونے پر اس کی زکوۃ دی جائے گی۔ تواسی کے ساتھ اس سونے کی زکوۃ بھی دینا ہوگی جب سے یہ سونا آیا ہے اس کے بعد سے اس سونے پر سال گذر جانے کا انتظار نہ کیا جاوے گا۔ (تحفۃ المسلمین ص ۲۴۸) سونا چاندی اور نقد روپے کے علاوہ جتنی چیزیں ہیں ان کا مسئلہ سونا چاندی اور نقد روپے کے علاوہ جتنی چیزیں ہیں مثلاً لوہا، تانبا، پیتل ، گلٹ، رانگ اور ان چیزوں کے بنے ہوئے برتن وغیرہ اور کپڑے اور جوتے اور اس کے علاوہ جو کچھ سامان ہو اس کا حکم یہ ہے کہ اگر وہ بیچنے کا سوداگری کا مال ہوگا تو اگر اتنا ہو کہ اس کی قیمت ساڑھے باون تولہ چاندی یا ساڑھے سات تولہ سونے کے برابر ہو تو جب سال گذر جائے تو اس میں زکوۃ فرض ہے اور اتنا نہ ہو تو اس میں زکوۃ فرض نہیں اور اگر وہ مال سوداگری کا نہ ہو تو اس میں زکوۃ فرض نہیں چاہے جتنا ہو۔(تحفۃ المسلمین ص ۲۴۸ از حضرت بلند شہری رحمۃ اللہ علیہ) زیورات کے نگینہ میں زکوۃ کا حکم سوال:اگر زیورات کی مجموعی تعداد دس تو لہ ہو لیکن اس میں دوتولہ قیمتی پتھر اور جواہر بھی ہو ں جوکہ بطور نگینہ زیورات میں استعمال ہو تو کیا اس صورت میں مجموعی طور پر دس تو لہ زیورات کی زکوۃ ادا کی جائے گی یا نگینہ منہا کر کے بقیہ زیورات سے زکوۃ دینی ہو گی ۔ الجواب حامداً ومصلیاً ومسلماً: نگینہ خواہ قمتی پتھر کا ہو یا موتی کا ہو اس میں بذات خو د زکوۃ واجب نہیں ، اس لئے سونے (زیورات ) سے اس کو منہا کرکے اصل سونے سے زکوۃ ادا کی جائے گی سونے کی مقدا ر ( وزن ) میں اس کا شمارنہیں ہو گا ۔ (فتاوی حقانیہ ج۳ ؍۵۵۴) عورت بغیر اطلاع شوہر اپنے زیور و سامان کی زکوۃ دے سکتی ہے یا نہیں ؟ سوال : جس عورت کے پاس زیور جہیز کا ہو وہ بغیر اطلاع خاوند کے زکوۃ ادا کرسکتی ہے یا نہیں؟ الجواب حامداً ومصلیاً ومسلّماً: جہیز کا زیوراگر عورت کی مِلک میں دے دیا گیا ہے اس کی زکوۃ اس کے ذمہ لازم ہے ، خاوند سے اجازت لینے اور