آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
رکھ سکتا ہو جسکو شیخ فانی کہا جاتا ہے ۔ فان عجز عن الصوم لمریض لا یرجی برئہ ۔ (فتاوی دار العلوم دیوبند ج ۶؍۴۴۹) کفارۂ صوم میں ساٹھ مساکین دونوں وقت ایک ہی ہوں یا الگ الگ؟ سوال: روزہ کے کفارہ میں ساٹھ مسکین کو دو وقت (دن رات) کھانا کھلایا جائے گا یا تیس کو دو وقت کھانا کھلا کرساٹھ پورے کئے جائیں گے؟ نیز دونوں وقت کھانا کھانے والے ایک ہی ہوںگے یا دن میں اوررات کو اور ہوسکتے ہیں؟ الجواب حامداً و مصلیاً ومسلماً: ساٹھ مسکینوں کو دو وقت پیٹ بھر کھانا کھلایا جائے ، دونوں وقت وہی ہوں ۔فقط واللہ سبحانہ تعالیٰ اعلم (فتاوی محمودیہ ج۱۵؍۲۰۲) کفارہ کے روزوں کے درمیان عیدیا بقر عید کا دن آجائے تو اسکا حکم مسئلہ :کفارہ کے روزوں کے درمیان عیدیا بقر عید کا دن آجائے توکفارہ کے روزے ادا نہ ہوں گے کیونکہ یہ ضروری ہے کہ ساٹھ روزوں کے درمیان میں کسی دن افطار نہ ہواور کوئی روزہ درمیان میں قضا نہ ہو۔ فقط واللہ اعلم (ملخصا من فتاوی دار العلوم دیوبند ج۶؍۴۵۷) کفارہ کے روزوں کے درمیان حیض آگیا تو کیا حکم ہے؟ سوال:کفارہ کے روزوں کے درمیان حیض آگیا تو اب کیا کرے کفارہ ہو اکہ نہیں؟ الجواب حامدا ً ومصلیا ً ومسلماً:جتنے روزے حیض کی وجہ سے جاتے رہے ہیں وہ معاف ہیں ان کے چھوٹ جانے سے کفارہ میں کچھ نقصان نہیں آیا لیکن پاک ہو نے کے بعد پھر اسی(سابقہ) ترتیب سے روزے رکھنے شروع کردے اور ساٹھ روزے پورے کر لے( از سر نو روزے رکھنے کی ضرورت نہیں) ۔ (بہشتی زیور جزء ۳ ص ۱۶) کفارہ کے درمیان نفاس کا خون آجائے تو کفارہ نہیں ہو ا سوال: کفارہ کے درمیان نفاس کا خو ن آجانے سے کفارہ صحیح ہو گا یا نہیں ؟ الجواب حامداً و مصلیاً ومسلماً:نفاس کی وجہ سے بیچ میں روزے چھوٹ گئے پورے لگاتار نہیں رکھ سکی تو بھی کفارہ صحیح نہیں ہو ا سب روزے پھر