آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
( احسن الفتاوی ۴؍ ۴۳۱ ) روزہ کی حالت میں اپنی بیوی کا بوسہ لیااور انزال ہوگیا تو اس کا حکم سوال:کسی شخص نے روزہ کی حالت میں اپنی بیوی کا بوسہ لیا یا اس کے ساتھ چمٹ گیا اور اس وجہ سے اسے انزال ہوگیا تو روزہ ٹوٹے گا یا نہیں؟میاں بیوی دونوں کا ٹوٹے گا یا صرف شوہر کا اگر روزہ ٹوٹ جائے تو صرف قضا لازم ہوگی یا کفارہ بھی لازم ہوگا؟ الجواب حامداً و مصلیاً ومسلماً:جسے انزال ہوگا اس کا روزہ ٹوٹ جائے گا اگر دونوں کو انزال ہوجائے تو دونوں کا روزہ ٹوٹ جائیگا صرف قضا لازم ہوگی کفارہ لازم نہ ہوگا۔ مسئلہ:صرف نظر وفکر سے انزال ہوجائے تو روزہ نہیں ٹوٹے گا۔ (فتاوی ہندیہ ج۱ ؍۱۰۵ ،خیر الفتاوی ج ۴؍ ۶۶) ہاتھ سے منی نکالنا مفسد صوم ہے یا نہیں سوال: اگر کوئی شخص روزہ میں ہاتھ سے منی زائل کرے تو روزہ ہوتا ہے یا نہیں ۔ الجواب حامداً و مصلیاً ومسلماً: اذاا ستمنی بکفہ الخ قضیٰ - فقط۔ (ہاتھ سے منی نکالنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے اور قضا لازم ہوتی ہے۔ پھر یہ بھی واضح رہے کہ یہ فعل بہت برا ہے اس سے توبہ کرنا لازم ہے ۔ روزے میں نکسیر ۱۔نکسیر کا خون حلق میں سے پیٹ میں چلا گیا اس کا روزہ ٹوٹ گیا اس روزہ کی قضاء واجب ہے کفارہ نہیں۔ (احسن الفتاویٰ ج؍۴ص۴۳۸-۴۳۹) کوئی چیز حقنہ تک پہونچ جائے تو روزہ فاسد ہوجا ئے گا مسئلہ : اگر کسی کی کانچ نکل آئے اور اس کو ترکر کے چڑھائے تو روزہ فاسد ہو جائیگا ، کیونکہ یہ تری موضع حقنہ تک پہنچ جاتی ہے ۔ ( احسن الفتاوی ج ۴ ؍۴۴۰) بحالت صوم شرمگاہ میں دوارکھنا کیساہے؟ سوال:بعد افطار کے کوئی عورت بوجہ بیماری کے دواکی تھیلی باندھ کر رات کے وقت ہی اپنی شرمگاہ میں رکھے اور بعد افطار کے نکال لے تو ان دونوں صورتوں میں روزے پر کوئی اثر پڑے گا یا نہیں؟