آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
نوٹ: اسی طرح ٹیکہ لگوانے سے بھی روزہ نہیں ٹوٹتا ہے اور نہ مکروہ ہو تا ہے اور اسی طرح طاقت کا انجکشن لگوانے سے بھی روزہ نہیں ٹوٹتا اور نہ مکروہ ہو تاہے ۔ کسی عذر کے سبب گلوکوز چڑھوانے کا حکم سوال: کسی عذر کے سبب گلوکوز چڑھوانے کا کیا حکم ہے ؟ الجواب حامداً و مصلیاً ومسلماً:کسی عذر کے سبب رگ کے ذریعہ گلوکوز چڑھوانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا او ر نہ مکروہ ہو تا ہے ۔ ضعف کے سبب روزہ میں خون چڑھوانا سوال: اگر کسی شخص کو روزہ کی حالت میں سخت ضعف ہو جائے اور وہ خون چڑھوانا چاہئے تو اس کا کیا حکم ہے ؟ الجواب حامداً و مصلیاً ومسلماً: سخت ضرورت کے وقت خون چڑھوانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا اور نہ مکروہ ہو تاہے ۔ آکسیجن لینے کا حکم سوال: ایک انسان کو روزہ کی حالت میں آکسیجن کی ضرورت ہے کیا وہ لے سکتا ہے ؟ الجواب حامداً و مصلیاً ومسلماً: ایسی آکسیجن لینا جو خالص ہو اور اس میں ادویات کے اجزاء نہ شامل ہو ں تو لینے سے روزہ نہیں ٹوٹتا اور نہ مکروہ ہو تا ہے ۔ کلی کے بعد منہ میں باقی رہنے والی تری کا حکم سوال: کلی کرنے کے بعد منہ تری باقی تھی اور نگل گیا تو روزہ باقی رہا یا ٹوٹ گیا ؟ الجواب حامداً و مصلیاً ومسلماً:کلی کرنے کے بعد ایک مرتبہ تھو ک دینا بہتر ہے تاکہ لعاب کے ساتھ کلی والی تری حلق میں نہ چلی جائے لیکن تھوکنے میں مبالغہ نہ کرے اور اگر نہ تھوکا اور کلی کے بعد باقی رہ جانے والی تری حلق میں چلی گئی تو روزہ نہیں ٹوٹا اورنہ ہی مکروہ ہو ا۔ لان الباقی بعد ہ مجرد بلل و رطوبۃ لا یمکن التحرز عنہ ( رد المحتار ج۷ص۳۹۶باب مایفسد الصوم و مالا یفسد) ناک زور سے سڑکی اور وہ حلق میں چلی گئی تو کیا حکم ہے