آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
{تیسري فصل } وہ چیزیں جن سے روزہ مکروہ نہیں ہو تاہے روزہ میں مسواک سوال: کیا روزے کی حالت میں مسواک کرسکتا ہے ؟ الجواب حامداً و مصلیاً ومسلماً:روزے کی حالت میں مسواک کرنا مسنون ہے۔ حضرت عامر بن ربیعہ رضی اللہ تعالی عنہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کو بحالت روزہ اتنی بار مسواک کرتے ہوئے دیکھا ہے کہ جس کو شمار نہیں کرسکتا ۔(ترمذی) مسواک تر ہو یا خشک روزہ میں ہر وقت کر سکتے ہیں البتہ منجن ٹوٹھ پاؤڈر ‘ ٹوتھ پیسٹ یا کوئلہ وغیرہ سے روزہ میں دانت صاف کرنا مکروہ ہے ۔ اور اگر کوئی چیز حلق سے نیچے اترگئی تو روزہ فاسد ہو جائے گا ۔ پیٹ میں مسواک کا ریشہ جانے کا حکم سوال: مسواک کرتے وقت اس کا ریشہ پیٹ میںچلاگیا اور کوشش کے باوجود باہر نہ نکلا تو اس سے روزہ تو فاسد نہیں ہو ا ؟ الجواب حامداً و مصلیاً ومسلماً: دانتوں میں اٹکے ہوئے کھانے کاذرہ اگر چنے کے دانے سے کم مقدار میں حلق میں چلا جائے تو اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا اس کی وجہ یہ ہے کہ اس سے احتراز (بچنا) متعسر (مشکل ) ہے اس سے ثابت ہوا کہ مسواک کے ریشہ سے بھی روزہ نہیں ٹوٹے گا ۔ باشتراک العلۃ فقط واللہ تعالی اعلم ۔ (احسن الفتاوی ج ۴:۴۴۵) روزہ دار کا نیم کی مسواک کرنا سوال :نیم کی مسواک کا استعمال روزہ کی حالت میں درست ہے یا نہیں؟ الجواب حامداً و مصلیاً ومسلماً:روزہ میں نیم کی مسواک کرنی جائز ہے۔ (فتاویٰ امارات شرعیہ جلد۳ص:۱۷۱) روزہ میں بھول کر کھا پی لینا سوال: روزے میں بھول کر کھا پی لینے کا کیا حکم ہے ؟