آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
العلم یجوزلہ ذلک کذا فی التا تار خانیہ اھ(عالمگیری ۱/۱۹۹) چونکہ مآلاًاعتکاف مسنون بھی منذور ہی کی طرح ہے کہ اس میں التزام فعلاًہوتا ہے لہٰذا مناسب یہ ہے کہ جن لوگوں نے ووٹ ڈالنے کے لئے نکلنا ہو وہ اعتکاف بیٹھتے وقت یہ تصریح کرلیں ’’میں اللہ تعالیٰ کے لئے آخری عشرے کے اعتکاف کی نذر مانتا ہوں البتہ انتخاب والے دن ووٹ ڈالنے کے لئے پولنگ اسٹیشن پر جائوں گا‘‘پھر ایسے وقت نکلیں کہ جاتے ہی ووٹ ڈال سکیں اور پھر فارغ ہوتے ہی مسجد آجائیں اور اعتکاف پورا کریں عورتیں اعتکاف میں بیٹھی ہوں تو ان کے لئے بھی یہی حکم ہے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم (خیرالفتاویٰ ص۱۴۱۔۱۴۲ج۴) معتکف کے ساتھ غیر معتکف کا افطار کرنا سوال: ا مام مسجد معتکف ہے اس کے ساتھ امام تراویح جو معتکف نہیں ہے مسجد میں افطار کرسکتا ہے یا نہیں؟بینوا توجروا الجواب حامداًومصلیاًومسلماً: احوط یہ ہے کہ حافظ صاحب خارج مسجد شرعی اپنے کمرہ وغیرہ میں افطار کریں اگر مسجد میں داخل ہونے کے وقت نفلی اعتکاف کی نیت کرلیں تو معتکف کے ساتھ افطار کرسکتے ہیں مسجد میں داخل ہونے کے وقت اللھم افتح لی ابواب رحمتککے ساتھ نویت الاعتکاف مادمت فی المسجد کہہ لیا کریں۔عالمگیری میں ہے ویکرہ النوم والاکل فیہ لغیرالمعتکف واذا ارادان یفعل ذلک ینبغی ان ینوی الاعتکاف فید خل فیہ ویذ کراللہ تعالیٰ بقدر مانوی او یصلی ثم یفعل ماشاء۔ کذافی السراجیہ(عالمگیری ۲۱۵ج۶کتاب الکراھیہ الباب الخامس) فقط واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب (فتا ویٰ رحیمیہ ج۷؍۲۷۸) جس شخص کے بدن سے بد بوآتی ہو اس کا اعتکا ف کرنا اور جماعت میں شریک ہونا سوال: ایک شخص کو پیدائشی ناک کی بیماری ہے جس کی وجہ سے بدبو آتی رہتی ہے علاج و معا لجہ سے کوئی فائدہ نہیں ہوا تو ایسے شخص کا اعتکاف میں بیٹھنا کیسا ہے۔(۲) اور ایسا شخص نماز پنجگانہ کیلئے مسجد میں جائے یا نہیں دوسرے مصلی اس چیز کو برداشت کرنے پر خوش ہوں بلکہ اس کی عدم حاضری سے ان کو تکلیف ہوتی ہو تو پھر بھی احترام مسجد کے خیال سے اس کو مسجد میں جانا چاہیے یا نہیں؟بینو اتوجروا۔ الجواب حامداًومصلیاًومسلماً: (۱ )حدیث میں ہے کہ جو شخص اس بدبو