آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
تلاوت کرتے وقت یہ بھی ذہن میں رہے کہ مجھے ہر حرف پر ایک نیکی مل رہی ہے اور ایک نیکی دس نیکیوں کے برابر ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد عالی ہے (( من قرأ حرفاً من کتاب اللّہ فلہ بہ حسنۃ والحسنۃ بعشر أمثالہا لا أقول ألم حرف ولکن ألف حرف ولام حرف ومیم حرف ))۔ ( رواہ الترمذی وقال ہذا حدیث حسن صحیح غریب ) اور اللہ تعالی جسکے لئے چاہتے ہیں ایک نیکی کو سات سو گنا بڑھادیتے ہیں اور اسے بھی زیادہ بڑھادیتے ہیںجیسے کہ ایک حدیث شریف میں فرمایا : (( فمن ہَمَّ بحسنۃ فلم یعملہاکتبہا اللہ عندہ حسنہ کاملۃ وان ہَمَّ بہافعملہا کتبہا اللّہ عزوجل عندہ عشر حسنات الی سبع مائۃ ضعف الی اضعاف کثیرہ )۔ ( رواہ البخاری ومسلم واللفظ لہ) اور اللہ تعالی کا ارشاد ہے : ( إنما یوفی الصابرون أجرہم بغیر حساب ) ۔ ترجمہ : بیشک صبر کرنے والوں کو انکا پورا اجر بغیر حساب کے دیا جائے گا ۔ اور نیکی کیا چیز ہے اسکا اندازہ اس دنیا میں نہیں لگا یا جاسکتا ، یہ دنیا اور جو کچھ دنیا میں ہے ایک نیکی کی قیمت نہیں بن سکتا ، اس دنیا میں سونا چاندی ہیرے ، موتی ، یاقوت ، مرجان ، بڑی بڑی عمارتیں ، خوبصورت بنگلے ، بہترین مکانات ، نہریں ، باغات ، سمندر اور سمندر کے اندر انسان کیلئے فائدہ حاصل کرنے والی مخلوقات ،اور زمین کے معادن ،اور بڑے قیمتی قیمتی ہوائی جہاز ، عمدہ عمدہ آرام دینے والی گاڑیاں وغیرہ وغیرہ یہ سب کچھ ایک نیکی کی بھی قیمت نہیں بن سکتا ۔ (۸) دل میں قرآن کریم کی عظمت کا استحضار ہونا .8قرآن کریم سیکھنے و سکھانے اور تلاوت کرتے وقت قرآن پاک کی عظمت دل میں رہے ، یہ استحضار رہے کہ یہ اللہ رب العا لمین احکم الحاکمین کا کلام ہے ، مجھ نالائق پر اللہ ربّ العالمین کا بڑا کرم اور بے تحاشا احسان ہے کہ اپناپُر نور کلام میری زبان سے پڑھوارہے ہیں ، اپنا مبارک کلام میری زبان سے با آسانی جاری فرمارہے ہیں ، اگر اللہ تعالیٰ اس مبارک کلام کا پڑھنا آسان نہ فرماتے تو اسکا ایک حرف بھی نہ پڑھ سکتا تھااللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے ۔ { وَلَقَد یَسَّرنَا القُرْآنَ للذِّکرِ فَہَل مِن مُدَّکِر } ترجمہ : اور ہم نے قرآن کونصیحت حاصل کرنے کے لئے آسان کردیا سوکوئی ہے نصیحت حاصل کرنے والا۔ اور علامہ قرطبی رحمۃ اللہ علیہ نے اس کا یہ معنی لکھا ہے کہ : تحقیق درتحقیق ہم نے قرآن کو آسان کردیا حفظ کرنے کیلئے پس ہے کوئی اس کے حفظ کا طالب کہ