آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
سوال: ایسے حافظ کے پیچھے نماز پڑھنا جو تجوید کو جاننے کے باوجود بہت تیزی سے قرآن پڑھتا ہے اور تجوید کی رعایت بھی نہیں کرتا ‘ چہ حکم دارد ؟توکیا حکم ہے ؟ الجواب حامداًومصلیاً ومسلماً: صورتِ مسؤلہ میں اگر حافظ بہت تیزی سے پڑھتا ہے کہ مقتدیوں کو کچھ سمجھ میں نہیں آتا اور لحنِ جلی کرتا ہے تو نماز درست نہیں ہوگی ‘ اور لحن خفی کرتا ہے تو نماز فاسد تونہیں ہوگی مگر مکروہ ضرور ہوگی ‘ نیز قرآن مجید کو بے پرواہی اور تجوید کی رعایت کے بغیر پڑھنا سخت گناہ ہے ۔ (فتاوی دارالعلوم زکریا ج ۲ ص۴۲۰) تراویح کے ہر شفعہ پر نیت کرنے کا حکم سوال: تراویح کے ہر شفعہ پر علیحدہ نیت کرنا ضروری ہے یا ایک ہی مرتبہ بیس کی نیت کافی ہو جائے گی ؟ الجواب حامداًومصلیاً ومسلماً: صورتِ مسؤلہ میں ایک ہی مرتبہ بیس کی نیت کافی ہے ہر شفعہ پر علیحدہ نیت کرنا ضروری نہیں ہے ۔ (فتاوی دارالعلوم زکریا ج ۲ص۴۲۱) تراویح با جماعت قضا کرنے کا حکم سوال: نماز تراویح میں دو رکعت فاسد ہوگئی پھر پوری جماعت نے دوسری رات میں ۲۲رکعت پڑھی تو اس طرح قضا کرنا صحیح ہے یا نہیں ؟ نیز فضا کی نیت سے دو رکعت زائد پڑھی اس میں جو قراء ت ہوئی اسکا اعتبار ہوگا یا نہیں؟ الجواب حامداًومصلیاً ومسلماً: نماز تراویح جب فاسد ہو جائے تو دوسر ے دن جماعت کے ساتھ قضاء کرنا مکروہ ہے نیز جو قراء ت ہوئی اس کا اعتبار نہ ہوگا یعنی ختم قرآن میں شامل نہ ہوگی ۔ (فتاوی دارالعلوم زکریا ج ۲ ص۴۲۳) تراویح میں پورا قرآن سنانے والا نہ ہوتو کیاحکم ہے؟ سوال :گذارش ہے کہ تراویح کی نماز میں اگر حافظ قرآن نہ ہوں اور ناظرہ پڑھانے والا ہی امام ہو تو کیسے نماز پڑھائیں بعض لوگ سورئہ الم ترکیف سے پڑھاتے ہیں تو اسکا کیا حکم ہے ۔ الجواب حامداًومصلیاً ومسلماً:جب تراویح میں پورا قرآن ختم کرنے والا