آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
نفل اعتکاف میں بیٹھنے کی نیت کیسے کرے ؟ گرامی قدر جناب مفتی صاحب:السلام علیکم ورحمتہ اللہ ۔اعتکاف کے بارے میں چند مسائل دریافت کرنے تھے مہر بانی فرما کر جلد جواب سے نوازیں۔ (۱)جب جماعتوں کیساتھ جانے کا اتفاق ہوتا ہے تو جماعت والے کہتے ہیں کہ مسجد میں داخل ہوتے وقت اعتکاف کی نیت کرلیں جبکہ یہ پتہ نہیں ہوتا کہ کتنی دیر بیٹھنا ہے۔اور کب کسی ضرورت کے تحت مسجد سے نکلنا ہوگا ؟ (۲)عورت گھر میں اعتکا ف بیٹھے تو وہ کتنی جگہ کو اعتکاف کی جگہ شمار کرے مثلاً پورا کمرہ یا پورا برآمدہ یا صحن وغیرہ اس سلسلے میں کبھی تشفی نہیں ہوئی ؟ (۳)عورت کو نفل اعتکاف کیلئے خاوند سے اجازت لینا ضروری ہے؟ الجواب حامداًومصلیاًومسلماً: اسطرح اعتکاف درست ہے یہ نیت کرلیں کہ میں جب تک نہیں نکلوں گا اس وقت تک معتکف ہوں ۔ولیس لا قلہ تقدیر علی الظاہر حتی لو دخل المسجد ونوی الاعتکاف الی ان یخرج منہ صح ھکذافی التبیین ۔ (عالمگیری ج۱؍۲۱۱) (۲)گھر کے کسی مناسب کشادہ حصہ کو اپنی نماز کی جگہ بنالے پھر اسی میں اعتکاف میں بیٹھ جائے اس جگہ سے نہ نکلے ۔ولو لم یکن فی بیتھا مسجد تجعل موضعا منہ مسجدا فتعتکف فیہ۔ (عا لمگیری ص۲۱۱ ج۱) (۳)خاوند سے اجازت لیکر اعتکاف میں بیٹھے۔فیصح من المراۃ والعبد باذن المولی والزوج ان کان لھازوج کذافی البدائع اھ(عالمگیری ص۲۱۱ج۱)فقط واللہ اعلم (خیرالفتاوی ج۴؍۱۲۸) فسادصوم سے اعتکاف مسنون تطوع بن جاتاہے نہ کہ فاسد سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ جس معتکف کا روزہ فاسد ہوجائے کیا اس سے اعتکاف بھی فاسد ہوجاتا ہے؟بینواتوجروا الجواب حامداًومصلیاًومسلماً: واضح رہے کہ اہل تحقیق کے تحقیق کے نزدیک اعتکاف مسنون میں صوم شرط نہیں ہے۔وہذاالرجح عندصاحب البحر(۲) اور علامہ شامی کے نزدیک اس میں صوم شرط ہے لیکن صوم کے فسادکی وجہ سے یہ اعتکاف مسنون سے خارج ہو کر تطوع بن جاتا ہے نہ کہ باطل۔کمافی ردالمحتار ۲۔۱۷۸ باب الاعتکاف(۱)وہوالموفق (۱)قال العلامۃ ابن نجیم۔واشاربالمسجد والصوم والنیۃ الی شرائطہ لکن ذکر الصوم معہالاینبغی لانہ