آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
کرنا گناہ نہیں ہے اور موجب ملامت بھی نہیں ہے در مختار باب الاعتکاف میں ہے وسنۃ مؤکدۃ فی العشر الاخیر من رمضان ای سنۃ کفایۃ الخ لاقتر انھا بعدم الانکار علی من لم یفعلہ من الصحابہ وھذا فی الشامی فقط ۔ ( فتاویٰ دارالعلوم دیوبندص ۵۰۶ -۵۰۷ج۶ ومثلہ فے إمدادالاحکام ج؍۱۴۴) دوسرے محلہ کے آدمی کے ذریعہ سنت اعتکاف کی ادائیگی سوال: ایک محلہ کا کوئی آدمی اگر دوسرے محلہ کی مسجد میں عشرئہ اخیرہ رمضان کا اعتکاف کرے تو کیا اس کے اعتکاف کرنے سے اس مسجد کے محلہ والوں سے بلا کر اعتکاف مسنون ادا ہوجائے گا یا اس مسجد کے محلہ والوں میں سے کسی کا معتکف بننا ضروری ہے؟ الجواب حامداًومصلیاًومسلماً: جس محلہ کی مسجد میں اعتکاف کرے گا اس مسجد سے متعلق سنت اعتکاف ادا ہوجائے گی مگر اہل محلہ کو چاہئے کہ خود ہی اعتکاف کریں،دوسرے محلہ سے اعتکاف کر اکے خود محروم نہ رہیں۔ (فتاویٰ محمودیہ ج۱۱؍۳۲۹) (۱)اعتکاف میں غسل میت کے لئے نکلنا (۲)مستورات کا اعتکاف مسنون ٹوٹ جانے پر قضا کا حکم سوال: میں بیس رمضان المبارک کو اعتکاف میں بیٹھ گئی ۲۲ رمضان کو دن ۱۱ بجے میری بھتیجی کی وفات ہوگئی جس میں اپنے بھائی کے گھر جو چند گز کے فاصلے پر ہے چلی گئی اور بھتیجی کو غسل دیکر کفن وغیرہ پہنا کر جب جنازہ گھر سے چلا گیا واپس میں اپنے گھر چلی آئی اور پھراعتکاف میں بیٹھ گئی اپنے بھائی کے گھر جب تک رہی ان کو صبر دلاتی رہی اور سمجھاتی رہی اب سوال یہ ہے کہ میرا اعتکاف صحیح ہوا کہ نہیں؟ یہاں کہ امام صاحب سے پوچھا تو انہوں نے بتایا کے صحیح نہیں ہوا۔ الجواب حامداًومصلیاًومسلماً: بھتیجی کے انتقال پر وہاں جاکر غسل وکفن کرنا اور ان لوگوں کو صبر دلانا بہت اجرو ثواب کی چیز ہے لیکن اعتکاف سے نکلنا اس مقصد کے لئے بھی درست نہیں ہے۔تاہم اعلی بات یہ ہے کہ آپ د س روز کا اعتکاف مستقل کرلیں اس میں روزہ بھی رکھیں حالات اس کی اجازت نہ دیں تو جس روز وہا ںجانا ہواصرف ایک روز کا اعتکاف اور روزہ رکھ کرقضا کرلیں۔ فقط واللہ اعلم ( فتاویٰ محمودیہ ج ۱۰؍۲۵۶)