آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
(جدیدفقہی مسائل۱/۱۷۸ ) مزیدملاحظہ فرمائیں:بوادرالنوادر:۲۳۹،ادارہ اسلامیات لاہور۔واحسن الفتاوی :۲/۱۱۳،کتاب الصلاۃ۔ وجدیدمسائل کاشرعی حل:۴۷۔۵۰،ادارہ اسلامیات)۔واللہ گ اعلم۔ دائم المرض شخص کا حکم ۱۔ جو شخص دایم المرض ہے صحت کی کوئی امید نہیں یہ شیخ فانی کی طرح فد یہ دیگا ۔ مریض معسر استغفار کرتا رہے سوال :ایک شخص بیمار ہے ۔بدن، دل، دماغ کمزور ہے فرض روزہ رکھنے کی طاقت نہیں۔اگر روزہ رکھتا ہے تو اس کی حالت نہایت نازک ہوجاتی ہے ، بلکہ جان کا اندیشہ ہوتا ہے ۔دائم المرض ہے دو تین سال سے متواتر بیمار رہتا ہے اس لئے روزہ رکھنے سے قاصر ہے ۔اور غنی بھی نہیں بلکہ محتاج و مفلس ہے تو کیا اس صورت میں فدیہ دینا لازم ہے ؟ اور اگر وہ غنی ہوتا تو پھر کیا حکم ہے ۔آئندہ صحت کی توقع بھی نہیں۔ الجواب حامداً ومصلیاً ومسلماً:شرعاً ایسے مریض پر جس کو اپنی صحت سے مایوسی ہو لازم ہے کہ ہر روزہ کے بدلہ فدیہ ادا کرے لیکن یہ حکم اس وقت ہے جب کہ وہ موسر اور مالدار ہو۔ ( ففی الشامیۃ ج۲ص۱۶۳و خیر الفتاوی ج ۴؍۴۷،۴۸) گلے کی نالیوں کے لئے گیس پمپ کے استعمال سے روزہ ٹوٹ جائے گا سوال :کیا فرماتے ہیں علماء دین اندرایں مسئلہ کہ ایک شخص دمہ کا مریض ہے رمضان کے روزے رکھنے سے سخت تکلیف ہوتی ہے ایک پمپ جس کا نام انہلیر ہے جس میں گیس جیسی چیز ہوتی ہے اسے منہ میں رکھ کر دباتے ہیں جس سے سانس کی نالیاں کھل جاتی ہیں اور تقریبا چھ گھنٹے تک آرام ہوجاتا ہے اس کے استعمال سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں نیز اگر ٹوٹ جاتا ہے تو ان روزوں کا فدیہ دیا جاسکتا ہے یاقضا رکھنے پڑیں گے جبکہ ایسا مریض دائمی ہے پوری وضاحت سے تحریر فرما کر مشکور فرمائیں۔ الجواب حامداً و مصلیاً ومسلماً: انہیلر پمپ کے استعمال سے روزہ ٹوٹ جائے گا۔اگر دوسرے ایام میں روزہ رکھ سکے تو قضا کرے اگر نہ رکھ سکے تو فدیہ دے۔ (خیر الفتاوی ج ۴؍۹۸؍۹۹) شیخ فانی کے لئے روزے کا فدیہ کتنا ہے؟