آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
سکتا ہے ۔ اور وضو کرکے کم از کم دو رکعت تحيۃ الوضو ء ہی پڑھ لے اور سو جائے ۔ عام حالات میںکھانے کے بعد ہا تھ دھونے کیلئے نکلنا سوال: کیا معتکف مسجد سے باہر جاکر کھانا کھانے سے قبل اور بعد میں ہاتھ دھو سکتا ہے خواہ صابن کیساتھ یا بغیر صابن کے اور منجن یا پیسٹ یا مسواک سے دانت صاف کر سکتا ہے ؟بینو اتوجروا الجواب حامداً ومصلیاً ومسلماً: ہاتھ دھونے کیلئے نکلنا جائزنہیںمسجد ہی میں کسی برتن میں دھولے۔منجن یا مسواک وغیرہ وضو کیساتھ کرسکتا ہے صرف منجن وغیرہ کیلئے مسجد سے نکلنا جائزنہیںفقط واللہ تعالی اعلم۔ (احسن الفتاویٰ ۵۱۰۔۵۱۱ج۴) معتکفین کیلئے مسجد کے صحن کے کنارے پر ٹونٹی لگوانا سوال: رشید آباد کالونی جامع مسجد رشیدیہ میں آخری عشرہ رمضان شریف کا اعتکاف کرنے والوں کیلئے مسجد کے صحن کے کنارے پر ایک ٹونٹی لگائی گئی ہے اس سے صرف معتکف کو سہولت پہچانامقصد تھا جیسے وضو ،کلی کرنا،ہاتھ دھونا ،پانی پینا،برتن دھونا وغیرہ وغیرہ اور اس ٹونٹی سے جو پانی آتا ہے وہ نہ تو مسجد کے صحن میں گرتا ہے اور نہ ہی ٹھہرتا ہے بلکہ نالی کے ذریعہ پانی حدود مسجد سے باہر چلا جاتا ہے ۔یہ جگہ کچھ اسطرح ہے کہ مسجد کے صحن کے کنارہ پر پلاسٹک بچھاکراور اینٹوں سے حوضی کی شکل بنا کر پانی باہر نکالا گیا ہے ۔ایسا کرنے سے مسجد کے احترام میں یا معتکف کے اعتکاف میں کچھ کمی یا نقص پڑتا ہو تو قرآن و حدیث کی روشنی میں بتا یا جائے۔کیا فرماتے ہیں اس مسئلہ میں علماء کرام وضاحت فرمائی جائے۔ الجواب حامداً ومصلیاً ومسلماً: اگر مسجد کے صحن میں مستعمل پانی نہیں گرتا اور نہ ہی مسجد کی آلودگی ہوتی ہے ۔توشرعا اس کی گنجائش ہے ۔اعتکاف میں خلل کی بجائے اعتکاف کی تکمیل ہے کیونکہ صرف ہاتھ دھونے یا کلی وغیرہ کرنے کیلئے معتکف مسجد سے نہیں نکل سکتا۔فقط واللہ اعلم (خیر الفتاوی۱۴۷ ج۴) حالت اعتکاف میں ڈاک خانہ کا کام کرنا کیسا ہے سوال: بندہ کے پاس ڈاکخانہ کا کام ہے کیا اعتکاف کی حالت میں ڈاکخانہ کا کام کرسکتا ہوں جبکہ زبانی گفتگو نہ کی جاوے ؟اسی طرح وعظ کرنا اور جماعت کرانا کیسا ہے؟