آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اداکرنی لازم ہے ، اگرایک شخص زندگی بھرزکوۃ ادا نہیں کرتا،اور بغیر وصیت کے مرجاتا ہے ،تو اب یہ شخص بوجہ تارک ِ زکوۃ ہونے کے گہنگارہوگا،اورزکوۃ اس کے ذمہ سے احکام ِدنیا میں ساقط ہوجائیگی ،اس کے ترکہ سے زکوۃ وصول نہیں کی جاسکتی،البتہ اگروہ وصیت کرچکاہے کہ میرے ذمہ اتنے سالوں کی زکوۃ واجب ہے ، ادا کی جائے تو تہائی مال سے زکوۃ کی ادائے گی ہوسکتی ہے ۔ (خیر الفتاوی ج؍۳ص۳۹۰) جو زکوۃ ادا نہیں کرتا اس کا ہدیہ قبول کرنا سوال : جو لوگ اپنے حلال مال کی زکوۃ ادا نہیں کرتے ہیں ، ایسے لوگوں کے یہاں دعوت کھانا او وہ کچھ تحفہ وغیرہ دیں تو قبول کرنا شرعاً کیاجائز ہے ؟ الجواب حامدا ومصلیاومسلما : جوشخص زکوۃ ادانہیں کرتا ہے حالانکہ اس کے ذمہ زکوۃ فرض ہے، تو وہ سخت گناہگار ہے ، زکوۃ اس کے ذمہ دین ہے مگر اس کی وجہ سے اس کا اصل مال حرام نہیں ہوا ، اس کا ہدیہ تحفہ دعوت قبول کرنا درست ہے ۔ (فتاوی محمودیہ ج؍ مگر مقتداء حضرات کو اس کا ہدیہ اور دعوت قبول نہیں کرنا چا ہئے ۔ تاکہ اس کو تنبیہ ہو جائے اور زکوۃا دا نہ کرنے کی گناہ سے توبہ کر لے ۔ زکوۃ کی رقم کتنی مدت تک روک کر رکھ سکتے ہیں ؟ سوال : تقریباً پچپن سال سے میرے ماتحت ایک ادارہ ہے جو اسلامی بیت المال کے نام سے ہے ، اس میں ہر سال زکوۃ ، خیرات چر م قربانی ودیگر صدقات وعطیات کی رقم عوام سے وصول کی جاتی ہے ، اور جمع شدہ رقم سے غریب ویتیم لڑکیوں کی شادی بیاہ ، علاج ومعالجہ ، مسافروں کا سفر خرچ ومستحق لڑکے لڑکیوں کے لئے تعلیمی وظائف ، غریبوں کے مکانات کی مرمت اور جہاں پانی کی دقت ہے وہاں کنواں وغیرہ کھدوائے جاتے ہیں، لہذا جو رقم جمع ہوتی ہے اس کو کتنی مدت تک خرچ کردینا چاہیئے ؟ الجواب حامداً ومصلیاً ومسلماً : زکوۃ یا دیگر صدقات واجبہ کی رقم کے حقدار فقراء ومساکین ہیں ان کو مستحقین تک جتنی جلد ممکن ہو پہنچادینا ضروری ہے ، ایک سال سے زائد اس رقم کو روک کر رکھنا صحیح نہیں ہے (فتاوی امارت شرعیہ ج۳؍۶۴) مفقود مال میں زکوٰۃ کاحکم سوال : اگر کوئی زیور برس دوبرس آدمی کے پاس رہے ، اور وہ پاس سے جاتا رہے ، یعنی کھویا جائے تو اس کی زکوۃ دینا لازم ہے یا نہیں ؟ الجواب حامداً ومصلیاً ومسلّماً: اگر خو د کھودیا یعنی خرچ کردیا ،تب تو