آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۱۔ کیا اس زمین اور تعمیرات پر زکوۃواجب ہے ؟ ۲۔ جو مشینوں سے اس کارخانہ میں کام لیا جارہا ہے کیا اس پر بھی زکوۃ واجب ہے؟ الجواب حامداً ومصلیاً ومسلماً : اگریہ زمین وتعمیرات ومشین خود فروخت کرنے کے لئے نہیں بلکہ آمدنی حاصل کرنے کا ذریعہ ہیں ، تو ان پر زکوۃ لازم نہیں ، ان سے حاصل شدہ آمدنی حسب ضابطہ شرعیہ دیگر نقود کی طرح زکوۃ واجب ہوگی ۔ واللہ تعالی اعلم(قید بکونہا للتجارۃ ، لأنہا لوکانت للغلۃ فلا زکوۃ فیہا ، لأنہا لیست للمبایعۃ،، البحر الرائق:۲؍۳۹۸،باب زکوۃ المال،،( فلیس فی دور السکنی۔وسلاح استعمال زکوۃ۔۔وکذا کتب العلم إن کان من أہلہ وآلات المحترفین ، ہذا فی الآلات التی ینتفع بنفسہا ولا یبقی أثرہا فی المعمول ،، الفتاوی العالمگیریۃ ، کتاب الزکوۃ :۱؍۱۷۲) (فتاوی محمودیہ ج؍۱۴ص۱۳۳) آلات تجارت میں زکوۃ سوال : آلات تجارت مثل کشتیاں ، وجہازات اور بیل گاڑیاں ،اور اونٹ گاڑیاں ، نقل اموال تجارت کے واسطے ،اور دوکاندارکے گھر وغیرہ اموال کی بیع کے واسطے ، یہ سب آلات عروض تجارت میں شامل ہوں گے یا آلات محترفہ میں ؟ الجواب حامداً ومصلّیاً ومسلّماً : یہ اشیاء آلات ِ محترفہ میں داخل ہیں ، ان میں زکوۃ واجب نہیں ہے ۔وکذلک آلات المحترفین الخ أی لا زکوۃ فیہا ۔ الدر المختار علی ہامش رد المحتار کتاب الزکوۃ ۲/۱۱)۔ (فتاوی دار العلوم دیوبند ج۶ص۷۸) پندرہویں فصل : احکام زکوۃ متعلق قرض زکوۃ کی رقم بطور قرض لے کر خرچ کرنا سوال: یہ بات تو ظاہر ہے کہ صدقات وغیرہ کا مصرف صرف یتیم ومسکین ہیں تو کیا کوئی شرعاً ایسی صورت بھی ہے کہ جس مدرسہ میں کھانے والے بچے نہ پڑھتے ہوں اس مدرسہ میں ان مدات کو خرچ کیا جاسکتا ہے ؟ کیا یہ درست ہے کہ مدرسہ بطور قرض لے کر خرچ کرے اس میں کوئی گناہ تو نہیں ؟ اگر کوئی صورت جواز کی ہوتو تحریر فرمائیں ۔ الجواب : حامداً ومصلّیاً ومسلّماً : رقم واجب التملیک میں مالکوں کی طرف سے خلط وتصرف کی اجازت ہو تو وقت ضروت ان کو بطور قرض دوسرے مدات میں خرچ کیا جاسکتا ہے ۔ (وعلی الإمام أن یجعل لکل نوع بیتاً یخصہ ، ولہ أن یستقرض من أحدہما لیصرفہ للآخر ، ویعطی بقدر