آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
مصلحتیںہیں۔حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کیلئے چٹائی کا حجرہ بنانا ثابت ہے۔بدعت نہیں ہے البتہ معتکف ان باتوں کا خیال رکھے کہ ضرورت سے زیادہ جگہ نہ روکے۔نمازیوں کی ایذاء کا سبب نہ بنے صفوں کی درستی میں مخل نہ ہو۔مرقاۃ شرح مشکوۃ میں ہے عن عائشۃ رضی اللہ عنھا قالت کان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اذا اردان یعتکف صلی الفجرثم دخل فی معتکفہ رواہ ابو داودوابن ماجہ(قولہ صلی الفجرثم دخل فی معتکفہ بصیغۃ المفعول ای مکان اعتکافۃ- الی قولہ- وتاولواالحدیث بانہ صلی اللہ علیہ وسلم دخل المعتکف وانقطع وتخلی بنفسہ فانہ کان فی المسجدیتخلی عن الناس فی موضع یستتر بہ عن اعین الناس کما ورد انہ اتخذ فی المسجدحجرۃ من حصیر اھ(مرقاۃ شرح مشکوۃ ۳۲۹ ج۴ باب الاعتکاف الفصل الثانی) (ھکذانی التعلیق الصبیح شرح مشکوۃ المصابیح ۴۱۵ ج۲)مظاہر حق میںہے جب صبح کی نماز پڑھتے تواس حجرے میںکہ اعتکاف کیلئے بوریے سے بنا یا جاتا تھا داخل ہوتے تاکہ الگ رہیں لوگوں سے (مظاہرحق ۲۰۰ ج۲) مجالس الابرار میںہے۔واصلہ ما فی الصحیحین انہ علیہ السلام اعتکف العشر الاول من رمضان ثم اعتکف العشر الا وسط فی قبۃ ترکیۃ ثم اطلع راسہ۔۔ الخ یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وصحبہ وسلم نے رمضان کے پہلے عشرہ میںاعتکاف فرمایا پھر درمیانی عشرہ میں ترکی خیمہ میں (اعتکاف فرمایا ) پھر سر باہر نکال کر فرمایا اھ (مجالس الابرابر ۲۰۳ مجلس ۳۱) معلوم ہوا کہ چادر وغیرہ سے حجرہ بنانا حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے ۔لہٰذا اسے بدعت نہیں کہ سکتے ۔فقط واللہ اعلم بالصواب (فتاویٰ رحیمیہ ج۷؍۲۷۸) معتکف مسجد میں چار پائی پر سو سکتا ہے یا نہیں سوال: معتکف اپنے معتکف (حجرہ)میں چارپائی (پلنگ) پر سو سکتا ہے یا نہیں؟ بینو اتو جروا ۔ الجواب حامداً ومصلیاً ومسلماً: معتکف مسجد میں چارپائی پر سو سکتا ہے کما فی سفر السعادہوابن ماجۃ أن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کان اذا اعتکف طرح لہ فراشہ اویوضع لہ سریرہ وراء اسطوانۃ التوبۃ۔ فقط واللہ اعلم (فتاوی رحیمیہ ج۷؍۲۸۱) جو حجرہ جزو مسجد نہ ہو اس میںاعتکاف باطل ہے سوال: مسجد کی چار دیواریوں کے اندر کوئی حجرہ میں عشرہ اواخر کے اعتکاف میں بیٹھ سکتا ہے یا نہیں یا جامع مسجد کے اندر ہی اعتکاف کر لینا چاہیے؟ الجواب حامداً ومصلیاً ومسلماً: اعتکاف کیلئے مسجد شرط ہے ۔بدون مسجد اعتکاف صحیح نہیں ہوتا۔ فی العالمگیریہ ومنھا(من الشرائط) مسجد الجماعۃ فیصح فی کل مسجد لہ اذان واقامۃ ھو الصحیح۔