آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
جماع کے بغیرانزال سے صرف قضاء واجب ہے سوال: احدالسبیلین کے علاوہ اگرکسی حرکت سے انزال ہوجائے تو اس پر کفارہ وقضاء دونوںواجب ہیںیا صرف قضاء؟ الجواب حامداً و مصلیاً و مسلماً:کفارہ چونکہ ایک عظیم جرمانہ ہے اور جرم کی نوعیت کو دیکھ کر اس کا حکم لگایا جاتا ہے احدالسبیلین کے علاوہ کسی اور طریقہ سے انزال میں چونکہ قضاء شہوت کامل طریقہ سے نہیں پایا جاتا اسلئے اس میں صرف قضاء واجب ہے اور کفارہ کی ضرورت نہیں ۔ قال العلا مۃالحصکفی :او جامع فی مادون الفرج ولم ینزل یعنی فی غیر السبیلین کسرۃ وفخذو کذا الاستمناء بالکف(او ادخل ذکرہ فی بہیمۃ)او میتۃمن غیر انزال او مس فرج بہیمۃاو قبلھا فانزل او قطرفی احلیلہ۔ (فتاوی حقانیۃج۴ ص۱۸۲) بخار کی شدت کی وجہ سے رمضان کا روزہ توڑا تو صرف قضا آئے گی سوال: زید نے رمضان شریف میں روزہ رکھا لیکن بخار کی شدت کی وجہ سے توڑ دیا اس کا کفارہ ہوگا یا نہیں ؟ الجواب حامداً و مصلیاً و مسلماً:صورت مسئولہ میں اگر مرض اور بخار کی زیادتی کا قوی اندیشہ تھا یا کسی طبیب نے ایسا کہا تھا اس بناء پر روزہ افطار کیا گیا ہے تو کفارہ واجب نہیں صرف قضاء واجب ہوگی ۔ اذا حدث المرض فی نہار رمضان و یظن بالصوم الزیادۃ علي المریض یباح لہ الافطار ۱ھ رسائل الارکان کذا فی مجموعۃ الفتاوی ج۱:ص ۳۸۶ فقط و اللہ اعلم ( خیر الفتاوی ج۴ ؍۵۹) جانوروں کے ساتھ وطی کرنے سے قضاء واجب ہو گی کفارہ نہیں