آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
نگل گیا توروزہ فاسد ہوگیا، اورکفارہ بھی لازم ہوگا۔ اگرصرف بوسہ لیا ہے تو روزہ فاسد نہیں ہوا، جس کو جماع یا انزال کا اندیشہ ہوا س کو یہ سب نہیں کرنا چاہئے جس کو اندیشہ نہ ہو اس کے لئے بوسہ لینے میںمضائقہ نہیں مگر اس طرح نہ لے کہ روزہ فاسد ہو جائے۔فقط واللہ تعالیٰ اعلم۔ (فتاوی محمودیہ ج۱۰؍۱۴۳) احتلام کے سبب بھول کر افطار کر لیا سوال: ایک شخص سویا اور اسکو احتلام ہو گیا تو اس نے گمان کیا کہ میرا روزہ ختم ہو گیا اور اسی سبب اس نے کھا پی لیا تو اس کا کیا حکم ہے ؟ الجواب حامداً و مصلیاً و مسلماً: یہ سمجھ کر کہ احتلام سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ، روزافطار کر لیا تو اس سے ٹوٹ گیا صرف قضا ہو گی کفارہ نہیں ۔ (فتاوی دار العلوم دیوبند ج۶؍۴۲۱) غسل یا وضو کے وقت پانی کا حلق میں جانا سوال: غسل یا وضو کررہا ہے اور روزہ بھی یا د ہے مگر پانی حلق میں چلاگیا تو اسکا کیا حکم ہے ؟ الجواب حامداً و مصلیاً و مسلماً: اگر غسل کرتے یا وضو کرتے وقت پانی حلق میں چلاگیا اور اس کواپنا روزہ بھی یا د تھا تو روزہ ٹوٹ جائے گا اور صر ف قضاہو گی کفارہ نہیں۔اذا تمضض الصائم ودخل حلقہ من ذلک الما ٔ وہو ذاکر صومہ اتم صومہ وعلیہ یوم مکانہ(كتاب الأثار ج۱ ص۱۸۰) دوا کھائے بغیر گزارہ نہ ہو ایسے مریض کے لیے روزہ کا حکم سوال: ایک شخص مریض ہے ڈاکٹر نے اسے کہا دن میں دو تین مرتبہ دوا لینا ضروری ہے ، تو اس شخص کے لیے روزہ نہ رکھنا جائز ہے یا نہیں ؟ الجواب حامداً و مصلیاً و مسلماً: اگر کوئی مسلمان دیندار ماہر ڈاکٹر یہ فیصلہ کرے کہ اس شخص کے لیے روزہ رکھنا مضر ہے دن میں دوا نہ لیگا تو مرض شدید ہوجائے گا، تو ایسے شخص کے لیے روزہ نہ رکھنا جائز ہے اور صحت یاب ہونے کے بعد قضا ضروری ہے ۔ ملاحظہ ہوبدائع الصنائع میں ہے: أما المریض فالمرخص منہ ہوالذي یخاف أن یزداد بالصوم والیہ وقعت الإشارۃ في الجامع الصغیر، فإنہ قال: