آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
نہیں ہو تاہے اور نہ ٹوٹتا ہے نہ مکروہ ہو تاہے۔ پان کی سرخی نگلنے سے روزہ رہا یا ختم ہوگیا سوال:زید نے بعد سحر پان کھا یا، دن نکلنے پر پان کی سرخی تھو ک میں موجود ہے ، ایسے تھوک کو نگلنا مفسد صوم ہے یا نہیں اگر ہے تو ہر صورت میں چاہے کلی غرارہ کیا ہو یا نہ کیا ہو ، سرخی کم ہو یا زیادہ ہو ۔ اور اگر نہیں تو ہر صورت میں یا خاص اس صورت میں کہ کلی غرارہ خوب کر لیا ہو او ر سرخی خفیف مغلوب باقی رہی ہو جس کا ازالہ ناممکن یا دشوار ہو ، پھر یہ بات بھی قابل سوال ہے کہ پان کی سرخی ایسی ہے بھی کہ جس کا ازالہ دشوار یا ناممکن ہو یا نہیں ؟ الجواب حامداً و مصلیاً ومسلماً:باہر سے اگر رنگ کا اثر تھوک میں ہو جاوے اور اس تھوک کو نگل جاوے تو وہ مفسد صوم ہے کمایظہر من قولہ الا ان یکون مسبوغا و ظہر لونہ فی ریقہ و ابتلعہ ذاکرا الخ درمختار ۔ لیکن پان جو صبح صادق سے پہلے کھایا اور اس کے اجزاء منہ میں نہ رہے اور کلی وغیرہ کرکے منہ کو صاف کرلیا تو پھر اگر صبح کو تھوک میں سرخی کا اثر باقی ہو اور اس کو نگل داوے تو اس میں فساد صوم کا حکم نہ ہوگا جیسا کہ آگے عبارت سابقہ سے جس جگہ در مختار میں و القطرتین من دموعہ و عرقہ ہے وہاں شامی نے یہ تحقیق کی ہے اما الواصل الی الحلق من المسام فالظاہر انہ مثل الریق فلا یفطر و ان وجد طعمہ فی جمیع فمہ تامل ۔ پس جیساکہ تھوک مخلوط بملوحۃ الدموع میں فساد صوم کا حکم نہیں ہے ، مخلوط باہون المذکور میں بھی نہ ہوگا ، لیکن احتیاط ضروری ہے اور حتی الوسع کچھ اثر باقی نہ چھوڑنا چاہئے ، خوب منہ کو صاف کر لینا چاہئے اور موقع اشتباہ میں قضاء کرنا اس روزہ مشتبہ کی احوط ہے ۔ (فتاوی دار العلوم دیوبند ج۶؍۴۱۴) کلی کرتے وقت حلق میں تری پہنچ جائے تو اس کا حکم سوال:کیا فرماتے ہیں علماء دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ روزہ میں کلی وغیرہ کرکے اس کی تری حلق میں پہنچ جائے اگر چہ پیٹ میں پانی نہ جائے تو کیا اس سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ؟ بینواتوجروا الجواب حامداً و مصلیاً ومسلماً:صورت مسئولہ میں فساد کا حکم دیا جائے گا{۱} لان عند تعذر الاطلاع علی المسبب یدارالحکم علی السبب الظاہر{۲} ولم اجدہ صریحا۔ وھوالموفق {۱} یدل علیہ ما قال الحصکفی: او خرج الدم من بین اسنانہ ودخل حلقہ یعنی ولم یصل الی جوفہ اما اذا وصل فان غلب الدم او تساو یافسد والا لا الا اذا وجد طعمہ، قال العلامۃ ابن عابدین: ولما کان ہذا القول خلاف ما علیہ الاکثر من التفصیل حاول