آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
لوگ مسجد کی فضیلت سے محروم رہیں گے ردالمحتار ج .8۱.8 ص .8۶۶۰.8 میں ہے .8وان صلی احد فی البیت بالجماعۃلم ینا لو افضل جماعۃ المسجد۔.8) (۱)ردالمحتارمبحث فی التراویح ج ۱ ص ۶۶۰۔ط۔س۔ج۲ص۴۵۔البحر الرائق ص۶۸؍ج۲؍ الوتروالنوافل ۔ (فتاوی دار العلوم دیوبندج۴؍ ۲۵۱) وظیفہ کی وجہ سے جماعت تراویح کا ترک درست نہیں سوال: ایک شخص عشاء کی سنت اور وتر کے درمیان ایک وظیفہ کا عادی ہے رمضان میں چونکہ وتر باجماعت ہوتے ہیں تو وظیفہ کب پڑھنا چاہئے اگر وظیفہ پڑھتا رہے بارہ تراویح فوت ہوتی ہیں اور آٹھ ملتی ہیں تو وہ آٹھ تراویح پڑھ کر وتر کی جماعت میںشریک ہو جاوے ؟ یا جماعت وتر کو چھوڑے یا وظیفہ کو رمضان شریف میں ترک کر دے ۔ الجواب حامداًومصلیاً ومسلماً:وظفیہ کی وجہ سے جماعت تراویح اور جماعت وتر کو نہ چھوڑنا چاہئے اور تراویح بیس ۲۰ رکعت پڑھنی چاہئے۔(۱) وظیفہ اگر پڑھنا ہو تو بعد وتر کے یا اور کسی وقت پڑھ لے غرض یہ کہ اس وظیفہ کی وجہ سے کسی واجب اور سنت کو ترک نہ کرے بلکہ وظیفہ ہی کو ترک کر دے یا دوسرے وقت پڑھے۔ (۱)والجماعۃ فیھا سنۃ علی الکفایۃ الخ وھی عشرون رکعۃ الخ بعشر تسلیمات (الدر المختار علی ہامش ردالمحتار مبحث التراویح ج ۱ ص ۶۶۰ ۔ط ۔س۔ ج۲ ص ۴۵) (فتاوی دار العلوم دیوبندج۴؍ ۲۸۵-۲۸۶) ایک مسجد میں تراویح کی دوسری جماعت سوال: تراویح ووتر کی جماعت ہوگئی تو دوسری جماعت کریں یا نہیں ؟ الجواب حامداًومصلیاً ومسلماً:دوبارہ اس مسجد میں نہ کریں ۔ فقط (لوترک الجماعۃ فی الفرض لم یصلوا لتراویح جماعۃ (درمختار ) (فتاوی دار العلوم دیوبندج۴؍ ۲۹۹-۳۰۰) پیچھے رہ جانے والوں کا تراویح کی نماز جماعت سے ادا کرنا سوال: اگرتراویح کی جماعت ہوگئی اور کچھ آدمی رہ گئے تو وہ لوگ مسجد کے علاوہ دوسری جگہ جماعت سے