آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
کذافی الخلاصۃ ۔البتہ جامع مسجد شرط نہیں بلکہ ہر مسجد میں ہو سکتاہے جبکہ جماعت ہوتی ہوکما مر،فقط، پس حجرہ میں جو کہ مسجد کا جزو نہیں،اعتکاف باطل ہے،البتہ حجرہ جزو مسجد ہو تو ا س میںاعتکاف صحیح ہوگا، یعنی محض احاطہ میں ہونا کافی نہیں, بلکہ جزئیت ضروری ہے۔(امداد الاحکام ص۱۲۵ ج۲) سنت اعتکاف کی ادائیگی بذریعہ امام سوال: ایک محلہ کا کوئی آدمی دوسرے محلے کا امام ہو تو ان امام صاحب کو اپنی امامت کے محلے والوں میںسے شرعا شمار کیا جائے یا نہیں؟نیز ان کیلئے امامت کی مسجد میں اعتکاف کرنے سے اس محلہ والوں سے اعتکاف مسنونہ ادا ہو جائیگا؟ الجواب حامداً ومصلیاً ومسلماً: یہ امام صاحب جس محلہ کی مسجد کے امام صاحب ہیںبحق اعتکاف اسی محلے کے شمار ہونگے۔(فتاویٰ رحیمیہ ص۱۷۰۔۱۷۱ج۱۷) معتکف کیلئے مسجد کا فصیل صحن میں داخل ہے یا نہیں سوال: اعتکاف کرنے والے کے لئے مسجد کی فصیل مسجد کے صحن میںداخل ہے یا نہیں الجواب حامداً ومصلیاً ومسلماً: اس میں بانی مسجد کی نیت کا اعتبار ہے اگر اس نے اس فصیل کو داخل مسجد سمجھا تو داخل ہے ورنہ خارج اور اکثر ایسا سمجھا جاتا ہے کہ جو فصیل فرش مسجد سے ملی ہوئی ہے وہ داخل مسجد ہوتی ہے اور دوسری طرف کی فصیل خارج ہوتی ہے۔فقط واللہ اعلم بالصواب(فتاویٰ رحیمیہ ج۷؍۲۸۱) نا بالغ بچہ کا اعتکاف کرنا سوال: نا بالغ بچہ رمضان کے عشرہ اخیرکا اعتکاف کرسکتا ہے یا نہیں؟یہاں پر ایک نابالغ لڑکے نے اعتکاف کیا ہے اگر جائز نہ ہو تو کیا اسے اٹھا دیا جائے؟بینو اتوجروا الجواب حامداً ومصلیاً ومسلماً: نا بالغ لڑکا سمجھدارہو نماز کو سمجھتا ہو اور صحیح طریقہ سے پڑھتا ہو تو معتکف ہو سکتا ہے۔نفل اعتکاف ہوگا مسنون نہ ہو گااگر نا سمجھ ہو تو نہیں بیٹھ سکتاکہ مسجد کی بے ادبی کا اندیشہ ہے فقط واللہ اعلم بالصواب.2 (فتاویٰ رحیمیہ ج۷؍۲۸۰) عورت گھرمیں مسنون اعتکاف کرے یا نہیں