آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اعتکاف میں استثناء کا مسئلہ سوال: کیافرماتے ہیں علماء دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کو ئی شخص اعتکاف میںبیٹھتے وقت جنازہ وغیرہ کے استثناء کی نیت کرے تو کتنی دور تک سفر کر کے جنازہ کیلئے جاسکتاہے؟ بینو ا الجواب حامداً ومصلیاً ومسلماً: یہ شرط درست ہے اور قریب وبعید جنازہ کیلئے جاسکتا ہے (۱)البتہ اگر اکثر وقت (شب وروز )مسجد سے باہر رہا تو یہ شب وروز اعتکاف میں شمار نہ ہوں گے (۲)وہوالموفق (۱)قال العلامۃ النظام ولو شرط وقت النذز والا لتزام ان یخرج الی عیادۃ المریض وصلاۃ الجنازۃ وحضور مجلس العلم یجوز لہ ذلک کذا فی التاتارخانیہ ۔(فتاوی عالمگیریۃ ۱۔۲۱۲مفسدات الاعتکاف ) (۲)قال العلامۃ ابن عابدین وعلی کل فیظہرمن بحث ابن الہمام لزوم الاعتکاف المسنون بالشروع وان لزوم قضاء جمیعہ او باقیہ مخرج علی قول ابی یوسف اما علی قول غیرہ فیقضی الیوم الذی افسدہ لاستقلال کل یوم بنفسہ ۔۔۔۔۔والحاصل ان الوجہ یقتضی لزوم کل یوم شرع فیہ عندہما بناء علی لزوم صومہ بخلاف الباقی لان کل یوم بمنزلۃ شفع من النافلۃ الرباعیۃ وان کان المسنون ہو اعتکاف العشربتمامہ۔ (ردالمختار ہامش الدر المختار ۲۔۔۱۴۳ باب الاعتکاف) (فتاوی فریدیہ ج۴؍۱۹۸) معتکف تالاب میں آکر غسل کرسکتا ہے یا نہیں سوال: معتکف مسجد سے نکل کر تالاب میں وضو کرے تو جائز ہے یا نہیں اور غسل ضروری کے سواتالاب میں غسل کرنے کا کیا حکم ہے ؟ الجواب حامداً ومصلیاً ومسلماً: اور بحالت مذکورہ معتکف کو مسجد سے باہر نکل کرتالاب میں وضو کرنا جائز نہیں ہے اور غسل ضروری کے سوا دوسرے غسل کیلئے وہاں جانابھی درست نہ ہوگا ۔ (امداد الفتاوی ۱۵۳۔۱۵۴ج۲ ) سوال: بوجہ نا واقفیت کئی دن غسل تبرید کیلئے غسل خانہ جاتا رہا تو اسکا اعتکاف ہو گیا؟ الجواب حامداً ومصلیاً ومسلماً: جتنے دن ایسا کیا ہے اتنے دن کے اعتکاف کی قضاء کرے۔ ( ا مداد الفتاوی ۱۵۳- ۱۵۴ ج ۲) معتکف کا گھر جاکر کھا نا کھانا سوال: (۱۳) معتکف اپنے گھر آکر کھانا کھا سکتا ہے یا نہیں ؟