آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
الجواب حامداً ومصلیاً ومسلماً : (۱) زکوۃکے اد ا ہونے کے لئے یہ شرط ہے کہ دینے والے کی نیت زکوۃ کی ہو اور جس کو دی جائے وہ محل اورمصرف زکوۃ کا ہو یہ شرط نہیں کہ اسکو اطلاع زکوۃ کی بھی جائے ،پس اگر زید اپنے اعمام یا بنی اعمام کو جو محتاج اور مصرف زکوۃ ہیں،زکوۃ دے اور ان سے یہ ظاہر نہ کیا کہ یہ زکوۃ ہے تو زکوۃ ادا ہوگئی ۔ (وشرط صحۃ ادائہا نیۃ مقارنۃ للأداء ۔۔الخ او نوی عند الدفع للوکیل ثم دفع الوکیل بلانیۃ او مقارنۃ بعزل ما وجب کلہ او بعضہ۔ الد رالمختار علی ہامش رد المحتار کتاب الزکوۃ ج۲؍۱۴) وقولہ نیۃ ۔۔الخ اشار إلی انہ لا اعتبار للتسمیۃ فلو سماہا ہبۃ او قرضاً تجزیہ فی الأصح ۔۔الخ شامی ۔ (۲) صلہ رحمی کا بھی ثواب ملے گا، کما جاء ت فی الحدیث قال رسول اللہ ﷺ الصدقۃ علی المسکین صدقۃوہی علی ذی الرحم ثنتان صدقۃ وصلۃ ۔رواہ احمد والترمذی وغیرہما (مشکوۃ باب افضل الصدقۃ ص ۱۷۱)۔ (۲) کچھ مواخذہ نہیں ۔ (۴) کچھ مواخذہ اور ملامت نہیں بلکہ حدیث سابق سے ظاہر ہوا کہ صلہ رحمی بھی ہے اور زکوۃ بھی ادا ہوجائے گی اور دوہرا ثواب اس کو ملے گا ۔ موجودہ وزن سے زکوۃ کا نصاب سوال : نصاب زکوۃ موجودہ ہندوستانی وزن ’’ گرام وکیلو،، کے اعتبار سے سونے کا نصاب اور چاندی کا نصاب کتناہوتا ہے ؟ الجواب حامداً و مصلیاً و مسلماً: صورت مسئولہ میں جب کسی کے پاس ۸۵؍گرام سونا ہو یا ۵۸۵؍ گرام چاندی ہو تو وہ ہوگا۔ دیکھیئے الفقہ المیسر (ص ۲۴۷) جدید فقہی مسائل ( ۲؍۱۴) واضح رہے کہ بعض حضرات کی تحقیق کے مطابق سونے کا نصاب ساڑھے ستاسی گرام اور چاندی کا نصاب ۶۱۲ ؍گرام ہوتا ہے ۔ واللہ تعالی اعلم ۔ ( فتاوی امارت شرعیہ بہارج ۳؍۲۷) ایک شخص زکوۃ ادا کئے بغیر مرگیا تو اس کی زکوۃ کا کیا حکم ہے؟ سوال: عمر صاحب نصاب تھا اس کے ذمہ مال کی زکوۃ واجب الأدا ء تھی ، مگر وہ زکوۃ اداکئے بغیر ایک نابالغ لڑکا چھوڑ کر فوت ہوگیا ، کیا اب عمر کی عورت اس مال میں سے سابقہ باقیماندہ اور حال کی زکوۃ اداکرسکتی ہے یا نہیں ؟ الجواب حامداً و مصلیاً و مسلماً: بدون وصیت متوفی کے مال متروکہ