آئینہ رمضان - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ہوگیا ، اس کے بھائی چاہتے ہیں کہ زکوۃ سے اس کی اپیل کریں ، اور پھانسی سے بچالیں ، تو کیا قاتل کو زکوۃ دی جاسکتی ہے یا نہیں ؟ الجواب حامداً ومصلیاً ومسلماً : اگر وہ مستحق زکوۃ ہے اور اس کو زکوۃ کا روپیہ دیدیا جائے ، اور وہ اس روپیہ پر قبضہ کرکے اپنے مقدمہ میں خرچ کرے تو زکوۃ ادا ہوجائے گی ، (إذا دفع الزکو ۃ إلی الفقیر لا یتم الدفع مالم یقبضہا، اھ الفتاوی العالمگیریۃ:۱؍۱۹۰)اوراگرزکوۃ کا روپیہ اس کو نہ دیا جائے بلکہ برادری جمع کرکے اس کے مقدمہ میں خرچ کرے تو اس سے زکوۃ ادا نہیں ہوگی ۔ (فتاوی محمودیہ ج؍۱۴ص ۳۴۰) زکوۃ سے کسی مستحق کی شادی کرنا سوال: اگر کسی ایسے لڑکے کی شادی کہ جو خود قابل کمائی ہو، اورجو کماتا ہو ، وہ روزانہ اخراجات والدین اور بہنوں میں صرف کردیتا ہو ، اور ضرورت اس کو شادی کی ہو تو زکوۃ کے روپئے سے اس کی شادی کرسکتے ہیں یا نہیں ؟ الجواب حامداً ومصلیاً ومسلماً : اگر وہ فی الحال مالک نصاب نہ ہو، تو اس کی شادی کے لئے اس کو تملیکاً زکوۃ کا روپیہ دینا جائز ہے ۔ (لیکن ایک شخص کو مقدار نصاب یا اس سے زیادہ دینا مکروہ ہے ، ویکرہ أن یدفع إلی رجل مائتی درہم فصاعداً وإن دفعہ جاز ، کذا فی الہدایۃ (ہندیۃ ص ۲۰۰ج۱، کتاب الزکوۃ الباب السابع فی المصارف۱؍۱۸۸)۔ ( کفایۃ المفتی ج؍۴ص۲۷۳) مستحق کو زکوۃ کی رقم نہیں دی بلکہ اس کے گھر کی مرمت میں خرچ کردی تو زکو ۃ ادا ہوئی یا نہیں ؟ سوال: (۱) زید زکوۃ کا روپیہ بکر کودینا چاہتا ہے مگر بکر موجود نہیں ہے ، زید نے زکوۃ کاروپیہ بکر کے مکان کی مرمت وغیرہ میں لگادیا ،اور بکر کوخط لکھا کہ ہم نے اس قدر روپیہ تمہارے کام میں صرف کردیا ہے جس کے وصول کرنے کا تم سے کوئی دعوی نہیں ، اس صورت میں زکوۃ ادا ہوگی یا نہیں ؟ (۲) زید نے بکر کو خط لکھا کہ اس قدر روپیہ ہم تمہارے فلاں کام میں خرچ کرنا چاہتے ہیں اور تم سے کبھی وصول کرنے کا ارادہ نہیں ہے ، بکر نے لکھ دیا کہ کردو ، تب زید نے زکوۃ کا روپیہ مکان وغیرہ کی مرمت میں لگادیا ،اس صورت میں زکوۃ ادا ہوگی یانہیں ؟ الجواب حامداً ومصلیاً ومسلماً : (۱) اس صورت میں زکوۃ ادا نہ ہوگی ، بلکہ یہ ضروری ہے کہ بکر کو اول وہ روپیہ زکو ۃ کا دے کر اس کو قطعی طور